Bharat Express

Muslim Marriage Act

اس بارے میں وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے کہا تھا کہ "ہمارا مقصد صرف بچوں کی شادی کو ختم کرنا نہیں ہے بلکہ قاضی نظام کو بھی ختم کرنا ہے۔ ہم مسلم شادی اور طلاق کی رجسٹریشن کو سرکاری نظام کے تحت لانا چاہتے ہیں۔

ہمانتا بسوا سرما نے اس سے قبل اگست کے آغاز میں کہا تھا کہ ان کی حکومت 'لو جہاد' کے خلاف ایک قانون بنائے گی، جس میں قصورواروں کے لیے 'عمر قید' کی سزا ہوگی۔البتہ آج آسام کی کابینہ نے مسلم میرج رجسٹریشن بل 2024 کو منظوری دے دی ہے اس میں دو خصوصی دفعات ہیں۔

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ اس معاملے پر مختلف ہائی کورٹس کے مختلف فیصلے آرہے ہیں۔ جس کی وجہ سے انتشار کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔ ان فیصلوں کے خلاف مختلف درخواستیں دائر کی جا رہی ہیں۔

اس کیس کے تحت 'خلع' کے عمل کے تحت ایک مسلم خاتون کی اس کے شوہر سے علیحدگی کو مسلم میرج ایکٹ کے تحت کیرالہ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔ کیرالہ ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ شادی کو تحلیل کرنے کا حق مسلم بیوی کا مکمل حق ہے، جو اسے قرآن نے دیا ہے اور یہ اس کے شوہر کی رضامندی یا مرضی سے مشروط نہیں ہے۔

وزارت برائے اقلیتی امور کے حکم پر مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو بند کئے جانے پر جماعت اسلامی ہند نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فاؤنڈیشن کے پاس فنڈز کی کل دستیابی 30 نومبر 2023 تک 403.55 کروڑ روپئے کی لیابلیٹی کے ساتھ 1073.26 کروڑ روپئے، مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پاس 669.71 کروڑ روپے دستیاب ہیں۔

اے آئی یوآئی ڈی ایف کے رکن اسمبلی ڈاکٹر رفیق الاسلام نے کہا کہ الیکشن قریب ہے۔ ایسے میں یہ سب کچھ صرف مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی ان کی حکمت عملی ہے۔ اس لئے اب آسام میں مسلم میریج ایکٹ اور طلاق رجسٹریشن ایکٹ کو منسوخ کر رہے ہیں۔

آسام میں ہیمنت بسوا سرما حکومت نے یو سی سی کی طرف پہلا قدم رکھتے ہوئے مسلم شادی اور طلاق ایکٹ ختم کردیا ہے۔

وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما کی صدارت میں ریاستی کابینہ کی میٹنگ کے دوران اس کی منظوری دی گئی۔ کابینہ کے وزیر جینت بروا نے اسے یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا۔