Munawwar Rana Passes Away: عالمی شہرت یافتہ شاعر منور رانا کے انتقال پر سوشل میڈیا سوگوار
منور رانا کے انتقال کے بعد سے سوشل میڈیا پر لوگ کافی جذباتی نظرآرہے ہیں۔ الگ الگ طریقے سے لوگ انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے الوداع کہہ رہے ہیں۔
عالمی شہرت یافتہ شاعر منور رانا لکھنؤ کے عیش باغ قبرستان میں سپرد خاک، نم آنکھوں سے لوگوں نے کہا الوداع
پوری دنیا میں منفرد شاعری اورلب ولہجہ کی وجہ سے مقام حاصل کرنے والے منوررانا کو سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ انہوں نے 71 سال کی عمر میں لکھنؤ کے پی جی آئی اسپتال میں 14 جنوری کو آخری سانس لی۔
Munawwar Rana passes away: منور رانا کے انتقال پر پی ایم مودی،ملکارجن کھرگے اور اکھلیش یادو نے دکھ اور تعزیت کا کیااظہار
لپٹ جاتا ہوں ماں سے اور موسی مسکراتی ہے۔ میں اردو میں غزل کہتاہوں ،ہندی مسکراتی ہے۔ اردو کے مشہور شاعر، منور رانا جی کا انتقال ادبی دنیا کا بہت بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے اپنی شاعری سے ہندوستان کے لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی۔ ان کے الفاظ رشتوں کے خوبصورت تانا بانا بنتے تھے۔
Munawwar Rana passes away: عالم ہے سوگوار کے ’’رانا‘‘ نہیں رہے
منور رانا کئی مواقع پر بحث اور سرخیوں کا حصہ بنے۔ 2015 میں، دادری، نوئیڈا، یوپی میں ہجومی تشدد میں اخلاق کے قتل کے بعد، انہوں نے اپنا ساہتیہ اکادمی ایوارڈ واپس کر دیا۔ مئی 2014 میں اس وقت کی ایس پی حکومت نے رانا کو اتر پردیش اردو اکادمی کا چیئر مین مقرر کیا تھا۔ تاہم انہوں نے اکیڈمی میں بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے استعفیٰ دے دیا۔
Munawwar Rana passes away: عالمی شہرت یافتہ شاعر منور رانا کا طویل علالت کے بعد انتقال، پورے ملک میں غم کی لہر
مشہور شاعر منور رانا کا اتوارکی دیر رات انتقال ہوگیا۔ انہوں نے 71 سال کی عمر میں لکھنو کے پی جی آئی اسپتال میں آخری سانس لی۔