Urdu Conclave 2026

Modi government failure

بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کے ٹول آپریشن معاہدے میں ایک بڑے مالیاتی گھوٹالے کا انکشاف ہوا ہے، جہاں 333 کروڑ روپے کے معاہدے کو محض 100 روپے کے اسٹامپ پیپر پر تیار کیا گیا۔ محکمۂ اسٹامپ و رجسٹریشن کی جانچ میں 13.34 کروڑ روپے کی اسٹامپ ڈیوٹی چوری سامنے آئی ہے، جس کے بعد مقدمہ درج کر کے تحقیقات تیز کر دی گئی ہیں۔

دہلی کے ادیوگ بھون کے قریب واقع جھگی بستی میں خوفناک آگ لگنے سے درجنوں عارضی مکانات جل کر خاکستر ہو گئے، تاہم بروقت کارروائی کے باعث لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر لیا گیا۔ مسلسل پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعات نے دہلی سمیت دیگر شہروں میں فائر سیفٹی، غیر قانونی بجلی کنکشنز اور گنجان آبادی والی بستیوں کی حفاظت سے متعلق سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

ملک میں خوردہ مہنگائی کی شرح مئی کے مہینے میں بڑھ کر 3.93 فیصد تک پہنچ گئی، جبکہ اپریل میں یہ 3.48 فیصد تھی۔ مئی میں خوردہ مہنگائی میں آنے والا یہ اضافہ گزشتہ پانچ ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گیا ہے۔

چھتیس گڑھ کے جشپور ضلع اسپتال میں صحتی نظام کی قلعی اس وقت کھل گئی، جب ایمبولینس دستیاب نہ ہونے پر 70 سالہ بزرگ خاتون کو چاٹ کے ٹھیلے پر بٹھا کر اسپتال پہنچایا گیا۔ اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انتظامیہ کی کارکردگی پر سنگین سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔

کانگریس صدر نے واضح کیا کہ مودی حکومت اس ناکامی کی ذمہ داری 70 سال پرانی کانگریس پر نہیں ڈال سکتی، کیونکہ یہ موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے سامنے جھکاؤ نے ہندوستان کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔