Delhi Traffic Update: دہلی میں ٹریفک جام سے ملے گی راحت! غازی پور، بدرپور سمیت سرحدی راستوں پر نافذ ہوگا MLFF ٹول سسٹم، گاڑی روکے بغیر کٹے گا ٹول
دہلی میں داخل ہوتے وقت غازی پور، بدرپور اور دیگر سرحدی راستوں پر لگنے والے طویل ٹریفک جام سے جلد راحت مل سکتی ہے۔ دہلی کے داخلی راستوں پر اب ملٹی لین فری فلو (MLFF) ٹول سسٹم نافذ کرنے کی تیاریاں تیز کردی گئی ہیں۔ اس ٹیکنالوجی کے نفاذ کے بعد گاڑی چلانے والوں کو ٹول پلازا پر رکنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ گاڑی کے چلتے ہوئے ہی اس کی شناخت ہوجائے گی اور فاسٹیگ (FASTag) کے ذریعے ٹول کی رقم خود بخود کٹ جائے گی۔





