Bharat Express

Mission 2024

وزیر اعظم  نریندر مودی 30 سے 31 اکتوبر تک گجرات کا دورہ کریں گے۔ 30 اکتوبر کو، صبح تقریباً ساڑھے 10 بجے، وہ امباجی مندر میں پوجا اور درشن کریں گے۔ بعد ازاں دوپہر تقریباً 12 بجے ، مہسانا میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ 31 اکتوبر کو صبح تقریباً 8 بجے، وہ کیوڑیا جائیں گے۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی 'بھارت جوڑو یاترا' کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے جا رہے ہیں۔ اس دوران وہ گجرات سے میگھالیہ تک پد یاترا کریں گے۔ جس وقت راہل گاندھی اپنی یاترا شروع کریں گے، تب ہی مہاراشٹر کانگریس بھی پوری ریاست میں پد یاترا شروع کرے گی۔

اگر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو آئندہ انتخابات میں شکست نہ ہوئی تو پورا ملک منی پور کی طرح جل جائے گا، چونکہ بی جے پی سماجی ہم آہنگی اور انصاف کی نہی ، بلکہ اقتدار کی پرواہ کرتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک ارجن کھڑگے سے ملاقات کے دوران نتیش کمار نے کانگریس سے ملک بھر میں ذات پر مبنی مردم شماری کو سرکار کے سامنے اٹھانے کی بات کہی تاکہ 2024 میں اس کو ایک بڑا مدعا بنایا جاسکے۔ ماہرین کا ماننا ہے اپوزیشن 2024 انتخابات میں ذات پر مبنی مردم شماری کو بڑا مدعا بناسکتی ہے۔

چھتیس گڑھ کی حکومت اور ریاستی کانگریس کمیٹی نے تمام رہنماؤں کے قیام، سفر اور سیکورٹی کے تمام انتظامات کیے ہیں۔

اکھلیش یادو دوپہر 12 بجے کے قریب سکٹر -63 میں آنجہانی راج پال یادو کے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے۔ اس کے بعد اکھلیش 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لے کارکنوں کو جیت کا منتر دیں گے