Israel declares Iran’s Central Bank a terrorist organization: ایران کے مرکزی بینک کو اسرائیل نے دہشت گرد تنظیم قرار دیا، سیزفائر کے باوجود دشمنی کی آگ ٹھنڈی نہیں ہوئی
یہ اعلان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب حالیہ ہفتوں میں اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر تھی، اور دونوں ممالک کی افواج ایک دوسرے کے خلاف براہ راست حملے کر چکی ہیں۔ اگرچہ دونوں ممالک نے حال ہی میں جنگ بندی کا اعلان کیا، لیکن اسرائیل کے اس نئے اقدام سے ظاہر ہوتا ہے کہ دشمنی کی آگ اب بھی بھڑک رہی ہے۔
Operation Sindhu: اسرائیل- ایران تنازع کے درمیان بھارتی فضائیہ نے مصر سے 268 بھارتی شہریوں کو نکال کر بحفاظت دہلی پہنچایا، اب تک 594 بھارتی شہری اسرائیل سے وطن واپس لوٹے
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے "ایکس" (X) پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ "اسرائیل سے واپس آنے والی تیسری پرواز میں شامل 268 بھارتی شہریوں کا استقبال وزیر مملکت ڈاکٹر ایل. مرگن نے کیا۔ شَرم الشیخ، مصر سے IAF کا C-17 طیارہ 24 جون کو صبح 11 بجے دہلی پہنچا۔"
Middle East tension will not affect India’s fuel supply: مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کا ہندوستان کی ایندھن کی فراہمی پر کوئی نہیں ہوگا کوئی اثر، کافی ذخیرہ ہےموجود:ہردیپ پوری
آبنائے ہرمز دنیا کے اہم سمندری راستوں میں سے ایک ہے کیونکہ یہ خلیج فارس اور خلیج عمان کو ملاتی ہے۔ دنیا کی تیل کی نقل و حمل کا ایک بڑا حصہ اسی راستے سے گزرتا ہے۔ یہ ایران اور عمان کے درمیان واقع ہے۔ کشیدگی مزید بڑھی تو تیل کی سپلائی متاثر ہوگی اور قیمتیں بڑھیں گی۔
Iran Parliament approves Hormuz Strait closure: آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی تجویز ایرانی پارلیمنٹ سے منظور،آیت اللہ خامنہ ای لیں گے حتمی فیصلہ،عالمی معیشت ہوگی متاثر
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اس اقدام سے قبل اپنے اختیارات کا بغور جائزہ لے گا، کیونکہ اس سے نہ صرف اس کے دشمن بلکہ اس کے اتحادی ممالک بھی متاثر ہوں گے۔ ایران کی اعلیٰ سیکیورٹی کونسل کا فیصلہ اگلے چند دنوں میں متوقع ہے۔
Supreme Leader Khamenei gave a big threat to Trump: ایران ہتھیار نہیں ڈالے گا، امریکہ کو چکانی پڑے گی بھاری قیمت” — سپریم لیڈر خامنہ ای نے ٹرمپ کو دی بڑی دھمکی
ٹرمپ نے ایران کو بغیر کسی شرط کے فوری سرنڈر کرنے کا مطالبہ کیا اور یہ دعویٰ بھی کیا کہ: "ہمیں معلوم ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر کہاں چھپے ہیں، فی الحال ہم حملہ نہیں کریں گے، لیکن ہمارا صبر ختم ہوتا جا رہا ہے۔"
Congress President Mallikarjun Kharge criticized: اقوام متحدہ میں غزہ جنگ بندی سے متعلق قرارداد سے متعلق ہندوستان کے غیرجانبدار رویے پر شدید ردعمل کا اظہار
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ہندوستان کی اقوام متحدہ میں غزہ جنگ بندی قرارداد پر غیرجانبداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہندوستان عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہو رہا ہے
Israel’s barbarism is impossible without America’s help: ‘‘امریکہ کی مدد کے بغیر اسرائیل کی بربریت ناممکن ہے‘‘… جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی کا بڑا الزام
"اسرائیل کی نیت بالکل واضح ہے کہ جو بھی ملک اس کی دھونس کے خلاف کھڑا ہو، اسے تباہ کر دو — لیکن یہ سب کچھ امریکہ کی کھلی مدد کے بغیر ممکن نہیں۔"
Middle East Tensions: ایران کے ساتھ کشیدگی کے درمیان مشرق وسطیٰ سے امریکی عوام کا انخلا، صدر ٹرمپ نے کہا- کیونکہ یہ ہو سکتا ہے خطرناک
بدھ کے روز امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی فوجیوں کے اہل خانہ کی مرضی سے واپسی کی منظوری دی۔ عراق سے عملے کو ہٹانے کے پیچھے سیکورٹی خدشات ابھی پوری طرح واضح نہیں ہیں۔
Middle East Crisis: بنجامن نیتن یاہونے فرانس کے صدرکے خلاف کیا نازیبا الفاظ کا استعمال، کہا-’شرم کرو میکرون‘
اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہونے اپنے پیغام میں کہا کہ اسرائیل تہذیب کے دشمنوں کے خلاف سات محاذوں پراپنا دفاع کررہا ہے۔ ہم غزہ میں حماس کے خلاف لڑرہے ہیں، جس نے 7 اکتوبرکو ہمارے لوگوں کا قتل کیا، عصمت دری، سرقلم کیا اورجلایا۔
Middle East Crisis: سرحدی گاؤں میں دشمنوں کو کیا پسپا، 17 اسرائیلی فوجی کو کر دیا ہلاک…‘‘، حزب اللہ کا بڑا دعویٰ’’
لبنانی عسکری ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج عدیشہ اور کفر کیلی کے گاؤں میں داخل ہوگئی ہے۔ جس کے بعد جمعرات کی دو پہر حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔





