Bharat Express

Mecca

مسلمانوں کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں موسم گرما کے طوفان نے عمرہ ادا کرنے والوں کو پریشان کردیا۔ فوٹوگرافروں نے گرینڈ مسجد اور قریبی ابراج البیت کمپلیکس کے کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی گرنے کے کئی واقعات کو بھی ریکارڈ کیا، جو سعودی عرب کی بلند ترین عمارت ہے۔

غلاف کعبہ کے کپڑے کی پانچ مختلف حصوں میں سلائی کے بعد اس کے زیریں حصے کو سونے کا پانی چڑھے تانبے کے 60 کڑوں کے ذریعے جوڑا جاتا ہے۔ شاہ عبدالعزیز کمپلیکس میں غلاف کعبہ کی تیاری کے لیے لگ بھگ 670 کلوگرام ریشم کو سیاہ رنگ میں رنگا جاتا ہے۔

اب اسلام کے مقدس ترین زیارت گاہ مکہ مکرمہ کی عظیم الشان مسجد میں فتویٰ دینے والا روبوٹ لگا دیا گیا ہے۔ نمازی اور زائرین اپنے مذہبی سوالات کے فوری جوابات حاصل کرنے کے لیے اسمارٹ روبوٹ کا استعمال کر سکتے ہیں۔

بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر عازمین حج کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے سعودی عرب کی حکومت شدید گرمی کو کم کرنے کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ جیسی بارش بڑھانے کی جدید تکنیک استعمال کرنے پر غور کر رہی ہے۔

وزارت نے ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'مقدس مہمانوں کو مملکت پہنچنے سے پہلے اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ان کے پاس ان ممنوعہ اشیاء میں سے کوئی چیز نہ ہو

حرمین شریفین جائے عبادت ہے، یہ نعرے بازی اور شور کے لیے نہیں نہ ہی اس میں عبادت کے علاوہ کوئی اور کام کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے حرمین شریفین کے زائرین کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جذبات میں آ کر مسجد حرام، مسجد نبوی اور مقدس مقامات میں عبادت کے علاوہ کسی اور چیز میں اپنا وقت صرف نہ کریں۔

ایودھیا میں بننے والی مسجد کی بنیاد اسی مقدس کالی اینٹ سے رکھی جائے گی۔ یہ مسجد کی تعمیر میں استعمال ہونے والی پہلی اینٹ ہوگی۔ مقدس کالی اینٹ کی نقاب کشائی 12 اکتوبر 2023 کو آل انڈیا رابتہ مسجد میں ایک تقریب میں کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اپنی زندگی کے 45 سال چرچ کے لیے وقف کرنے کے بعد آسٹریلوی پادری گولڈ ڈیوڈ نے بھی اسلام قبول کرلیا تھا۔ آسٹریلوی پادری گولڈ ڈیوڈ نے 45 سال چرچ کو دیئے، اس کے بعد قبول اسلام کرکے اپنا مسلم نام عبدالرحمن رکھ لیا تھا۔رپورٹ کے مطابق سابق پادری نے ساڑھے 4 دہائیوں تک چرچ کی خدمت کی ہے۔

مکہ مکرمہ میں شدید طوفانی بارشوں کے باعث سڑکیں زیر آب آگئیں اور اس دوران خانہ کعبہ کے گرد طواف کرنے والے زائرین سمیت کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی گرنے کی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں۔ سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے منگل کو طوفانی بارش کی پیشگوئی کی تھی جو 100 فیصد درست ثابت ہوئی۔

العمیری نے نشاندہی کی کہ تقریباً 350 عمرہ کمپنیاں اور ادارے عازمین کو ان کی آمد سے لے کر عمرہ کی مناسک ادا کرنے کے بعد اپنے وطن روانگی تک بہترین خدمات فراہم کرتے ہیں۔