Hong Kong fire: ہانگ کانگ کی رہائشی کمپلیکس میں لگی خوفناک آگ، 44 افراد جاں بحق، 279 لاپتہ، تین افراد گرفتار
فائر بریگیڈ کے مطابق متاثرہ عمارتوں کی کھڑکیوں سے شعلے بلند ہوتے رہے اور دھوئیں کے بادل دور تک دکھائی دیتے رہے۔ جاں بحق افراد میں سے 40 نے موقع پر ہی دم توڑ دیا، جب کہ کم از کم 62 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔
Massive fire breaks out in paint factory in New Delhi’s Bawana: دہلی کی بوانا فیکٹری میں زبردست آگ،آسمان دھوئیں سے سیاہ، علاقہ میں خوف وہراس
آگ لگنے کے بعد دہلی کے آسمان پر سیاہ دھویں کے بادل چھا گئے۔ آگ لگنے کے واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر بہت سے ویڈیوز وائرل ہوئے ہیں، جو کافی خوفناک ہیں۔
Massive fire in tent warehouse in Prayagraj: پریاگ راج میں ٹینٹ گودام میں زبردست آتشزدگی، دور سے دکھائی دے رہے ہیں آگ کے شعلے
مقامی لوگوں کے مطابق ہفتہ کے روز پریڈ گراؤنڈ میں واقع ٹینٹ ہاؤس کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ تیزی سے پھیل گئی۔ آگ کی ہولناک شکل دیکھ کر علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ آسمان پر آگ کے بلند شعلے اور دھویں کے بادل نظر آ رہے تھے۔ کئی فائر انجن آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
Greater Noida Massive Fire: گریٹر نوئیڈا کی کیمیکل فیکٹری میں زبردست آگ، 32 فائر انجن موقع پر موجد، آگ بجھانے میں ہو رہی ہے مشکل
دھماکوں اور دھویں کے باعث علاقے کے لوگ خوف کے سائے میں ہیں۔ آگ کیسے لگی تحقیقات میں سامنے آئے گا۔ فیکٹری میں کس قسم کا کیمیکل تھا اس بارے میں ابھی تک معلومات سامنے نہیں آئیں۔ ابتدائی اندازے کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہو گی۔ موقع پر موجود فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
Delhi Fire: دہلی کے سلطان پوری علاقے میں بھیانک آتشزدگی
دہلی کے سلطان پوری روڈ کے قریب واقع جھگی جھونپڑی میں لگی خوفناک آگ۔ جھگی جھونپڑی میں لگی خوفناک آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 15 گاڑیاں حادثہ کی جگہ موجود تھیں۔





