Urdu Conclave 2026

Madrasa Education

الہ آباد ہائی کورٹ نے اتر پردیش میں مدرسوں کی جانچ کے معاملے پر این ایچ آر سی کی کارکردگی پر سخت اور تلخ تبصرہ کرتے ہوئے کئی اہم سوالات اٹھائے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ جب مسلمانوں کے خلاف ماب لنچنگ جیسے سنگین واقعات پیش آتے ہیں تو انسانی حقوق کمیشن خاموش نظر آتا ہے، لیکن مدرسوں کی جانچ کے معاملے میں غیر معمولی سختی اختیار کی جاتی ہے، جو قابل تشویش ہے۔

تعلیمی وتربیتی ادارہ جامعہ اسلامیہ سنابل میں نادی الطلبہ کی جانب سے ہونے والے پانچ روزہ قراء تِ قرآن کریم، عربی، اردو، انگریزی اورہندی زبانوں میں تقریری وتحریری، مشاعرہ اور کوئز پرمشتمل سالانہ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔ ان تمام پروگراموں میں طلبا نے مختلف مقابلوں میں پورے جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیا، جس میں دہلی کی جامعات، یونیورسٹیوں کے اساتذہ، پروفیسران اورائمہ وخطباء مساجد نے مختلف نشستوں میں حکم کے فرائض انجام دیئے۔

سی جے آئی ڈی وائی چندر چوڑ نے صاف کہا کہ آپ 700 سالہ تاریخ کو اس طرح تباہ نہیں کر سکتے۔ سی جے آئی نے کہا کہ اگر ہم ہائی کورٹ کے حکم کو برقرار رکھتے ہیں تب بھی بچوں کے والدین انہیں مدرسہ بھیجیں گے۔

سید تنویر احمد نے کہا کہ ’ این سی پی سی آر‘ نے سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کے تحت مدرسہ بورڈز کو بند کرنے کی سفارش کی ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس سفارش کے پیچھے سیاسی منشا کارفرما ہے۔