Bharat Express

Madhya Pradesh Election 2023

وزیر اعظم  مودی نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ہر شعبے میں لوگوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا ہے۔ تقریباً چار کروڑ لوگوں کو ان کے گھر مل چکے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں بھی لاکھوں لوگوں کو اپنا گھر بنانے کا خواب پورا کرنے کا موقع ملا ہے۔ مکانات کی تعمیر میں اہم بات یہ ہے کہ فائدہ اٹھانے والے کو اپنے خوابوں کے مطابق مکان بنانے کا موقع ملا ہے۔

Madhya Pradesh Assembly Election 2023: راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) سے وابستہ کچھ سابق رضاکاروں نے ایک نئی سیاسی پارٹی بنانے اور تمام سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ بی جے پی سابق وزیر اعلیٰ اوما بھارتی کو سائیڈ لائن کرنا چاہتی ہے۔ اسمبلی انتخابات میں صرف تین ماہ رہ گئے ہیں، اوما بھارتی کسی انتخابی اجلاس میں نظر نہیں آرہی ہیں اور نہ ہی انہیں پارٹی کی مشہور جن آشیرواد یاترا کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

سنت روی داس کا حوالہ دیتے ہوئے پی وزیر اعظم  مودی نے کہا، ’’وہ اس دور میں پیدا ہوئے جب ملک پر مغلوں کی حکومت تھی۔ معاشرہ عدم استحکام، جبر اور تشددکی لپیٹ میں تھا۔ اس وقت رویداس جی سماج کو بیدار کر رہے تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آج ملک دلت، محروم، پسماندہ یا قبائلی ہوسکتا ہے۔

مدھیہ پردیش میں، بجلی محکمہ کے مختلف علاقوں میں صارفین کی تعداد مختلف ہوتی ہے، لیکن اگر ہم پورے مدھیہ پردیش کی بات کریں، تو وہاں ایک کروڑ 23 لاکھ گھریلو صارفین ہیں۔ ایسے میں اگر حکومت کے اس منصوبے پر عمل درآمد ہو جاتا ہے تو یہ لوگوں کے لئے  الیکشن کا سب سے بڑا تحفہ ہو گا۔

وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ پہلے آبپاشی کے نظام کی کمی کی وجہ سے پیداوار کم ہوتی تھی۔ کسانوں کو کھیتی باڑی میں کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اب ہر کسان کے کھیت تک پانی پہنچانے کا کام کئی آبپاشی منصوبوں کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔

سروے میں یہ پتہ لگانے کی کوشش کی گئی کہ دونوں پارٹیوں میں سے کس کو کتنی سیٹیں ملیں گی اور کس کو کتنا ووٹ شیئر ہوگا۔ اس حوالے سے ریاست کے 17 ہزار لوگوں سے ایک سوال پوچھا گیا تھا کہ کس پارٹی کو کتنی سیٹیں مل سکتی ہیں، اس کے بعد جو نتائج آئے وہ واقعی حیران کن تھے۔