Bharat Express

Khalistani Terrorism

جنوری میں نیویارک کی ایک عدالت میں دائر کی گئی ایک درخواست میں گپتا کے وکلاء نے کہا کہ وہ پراگ میں حراست میں رہتے ہوئے بنیادی انسانی حقوق سے محروم تھے۔

بھارت نے طویل عرصے سے کینیڈا میں سکھ علیحدگی پسند گروپوں کی موجودگی پر اعتراض کیا ہے۔ اس نے نجر کو ’’دہشت گرد‘‘ قرار دیا تھا۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ خالصتانی علیحدگی پسند عناصر کو سیاسی سرپرستی دے کر کینیڈین حکومت یہ پیغام دے رہی ہے کہ اس کا ووٹ بینک قانون کی حکمرانی سے زیادہ طاقتور ہے۔

اس سے قبل نومبر میں بھی پنوں نے ایک ویڈیو جاری کیا تھا جس میں دھمکی دی گئی تھی کہ 19 نومبر کو ایئر انڈیا سے سفر کرنے والوں کی جان خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ اس دوران پنوں نے سکھ لوگوں کو ایئر انڈیا سے سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ تاہم 19 نومبر کو اس کی دھمکی کا کوئی اثر نہیں ہوا تھا۔

گروپتونت سنگھ پنوں نے کہا، ''آزادی کی لڑائی جذبے سے لڑی جاتی ہے۔ پنجاب کی آزادی کی جنگ خالصتان ریفرنڈم سے شروع ہوئی ہے۔ بھارتی حکومت کے ٹینک اور بندوقیں اس جدوجہد آزادی کو نہیں روک سکتیں۔

Khalistani Terrorist Hardeep Singh Nijjar: خالصتانی حامی ہردیپ سنگھ نجّرکناڈا سے مسلسل مجرمانہ سرگرمیوں کو انجام دیتا تھا، جس کے بعد ہندوستانی ایجنسیوں نے اسے وانٹیڈ لسٹ میں شامل کیا تھا۔

کناڈا کے ٹورنٹوشہرنے حال ہی میں ایک کانفرنس کی میزبانی کی، جس میں عالمی خطرے کے طورپردہشت گردی سے نمٹنے میں ہندوستان کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔