Kerala Blast: کیرالہ دھماکہ کیس میں ایک شخص نے کیاسرنڈر، اے ڈی جی پی نے ملزم کا نام ظاہر کیا
کنونشن سینٹر میں ہونے والے دھماکے پر کیرالہ کی وزیر صحت وینا جارج نے کہا کہ دھماکے میں 52 افراد مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں۔ کالامسری میں 30 افراد داخل ہیں جن میں سے 18 آئی سی یو میں ہیں اور 6 شدید زخمی ہیں۔ ایک 12 سالہ بچہ بھی شدید زخمی ہے۔ متوفی کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
Kochi Blast: دہلی اور ممبئی ہائی الرٹ پر، ملک کی راجدھانی کےچپے چپے پر ہے انٹیلی جنس کی نظریں
وزیرمملکت برائے امورخارجہ وی مرلی دھرن نے کہا کہ کوچی میں عیسائی برادری کی دعائیہ اجتماع میں بم دھماکہ ایک دل دہلا دینے والا واقعہ ہے۔
Kerala Bomb Blast: کیرالہ میں دھماکے کے بعد یوپی میں الرٹ، بھارت انگلینڈ میچ کے دوران لکھنؤ میں سیکورٹی کے انتظامات بڑھا دیے گئے
بھارت اور انگلینڈ کا میچ آج دارالحکومت لکھنؤ میں کھیلا جا رہا ہے۔ کیرالہ میں بم دھماکے کے بعد لکھنؤ میں سیکورٹی انتظامات مزید بڑھا دیے گئے ہیں۔ لکھنؤ پولیس نے پہلے 600 پولیس فورس تعینات کی تھی لیکن کیرالہ کے واقعہ کے بعد سادہ کپڑوں میں الگ الگ افسران کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی اور ڈرون کیمروں کے ذریعے بھی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔