Karnataka New Congress President: بی کے ہری پرساد کو بڑی ذمہ داری، کرناٹک کانگریس کے نئے صدر مقرر
سیاسی مبصرین کے مطابق بی کے ہری پرساد کو پارٹی کے مختلف دھڑوں کے درمیان ایک متوازن اور غیر جانبدار شخصیت تصور کیا جاتا ہے۔ انہیں کانگریس ہائی کمان کی پسندیدہ قیادت میں شمار کیا جاتا ہے، جس کے باعث ان کی تقرری کو ریاستی تنظیم میں استحکام پیدا کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
Karnataka MLA Vinay Kulkarni Disqualified: یوگیش گوڑا قتل کیس: عمر قید کے بعد رکنیت بھی ختم… کانگریس ایم ایل اے ونے کلکرنی نااہل قرار
یہ معاملہ 2016 میں پیش آنے والے ایک سنسنی خیز قتل سے جڑا ہے، جس میں بی جے پی کے ضلعی پنچایت رکن یوگیش گوڑا کو دھارواڑ میں ان کے اپنے جم کے اندر تیز دھار ہتھیاروں سے بے رحمی سے قتل کر دیا گیا تھا۔ اس کیس میں عدالت نے کلکرنی سمیت 17 افراد کو مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی اور ہر ایک پر 30 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔
BJP Action In Karnataka : کرناٹک میں بی جے پی کا نیا پلان تیار، کانگریس کا سیاسی بحران مزید گہرایا، کسان حکومت کے خلاف کریں گے احتجاج
کرناٹک میں کانگریس حکومت اس وقت شدید داخلی تنازعے اور سیاسی بحران کا شکار ہے۔ وزیر اعلیٰ سِدّھارمیا اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کے درمیان جاری رسہ کشی نے حکومت کی گرفت کو کمزور کر دیا ہے۔ ایسے میں بی جے پی نے ریاست میں اپنا جارحانہ سیاسی پلان شروع کرتے ہوئے کسانوں کو منظم کرنے کی مہم تیز کر دی ہے۔ کسان 9 دسمبر سے بڑے پیمانے پر احتجاج کا آغاز کریں گے اور بیلگاوی واقع ’سُورن سَودھا‘ کا گھیراؤ کریں گے۔
Karnataka Budget 2025: کرناٹک کے وزیراعلیٰ نے ریاست کا بجٹ کیا پیش،ان لوگوں کو شادی کرنے کیلئے ملیں گے پچاس ہزار روپئے
ریاستی بجٹ میں برانڈ بنگلورو کے تحت 21 پروجیکٹوں کے لیے بجٹ میں 1,800 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔موسم سے متعلق چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تقریباً 3000 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے۔کاویری واٹر سپلائی پروجیکٹ کے پانچویں مرحلے کے لیے 555 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
Nagamangala Ganesha Incident: مسجد کے قریب گنیش جلوس پر پتھربازی،پہلے کس نے پھینکا پتھر؟کرناٹک میں حالات خراب،دفعہ 144 نافذ،20 مشتبہ افراد گرفتار
ایک فریق کا کہنا ہے کہ جیسے ہی عقیدت مند مسجد کے قریب پہنچے تو ان پر پتھر بازی شروع ہوگئی ،جبکہ دوسرا گروپ یہ کہہ رہا ہے کہ مسجد کے سامنے میں کافی دیر تک جلوس کو روک کر ڈی جے بجایا گیا،نعرے بازی کی گئی اور مسجد پر پتھر پھینکے گئے۔
Siddaramaiah was Crowned as CM: سدارامیا کے سر سجے گا سی ایم کا تاج، ڈے کے شیو کمار کے سر بھی سجے گاڈپٹی سی ایم کا تاج
سدارامیا کو کانگریس لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب کیا جائے گا۔ کابینہ کی تشکیل کی بات بھی تقریباً مکمل ہو چکی ہے۔ ڈھائی سالہ فارمولے پر اتفاق ہو گیا ہے





