Bharat Express DD Free Dish

kajol

شری دیوی کا 24 فروری 2018 کو 54 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا۔ دبئی میں ایک خاندانی تقریب کے دوران ہوٹل کے باتھ ٹب میں حادثاتی طور پر ڈوبنے سے ان کی موت ہوئی تھی۔ ان کے اچانک انتقال کی خبر نے پوری فلم انڈسٹری اور ان کے کروڑوں مداحوں کو صدمے میں مبتلا کردیا تھا۔ آج بھی شری دیوی کو بھارتی سنیما کی عظیم ترین اداکاراؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔

کرن جوہر نے بتایا کہ وہ بچپن سے ہی شری دیوی کے بڑے مداح رہے ہیں۔ ان کے مطابق، شری دیوی بھارتی فلم انڈسٹری کی سب سے حوصلہ افزا اور متاثرکن شخصیتوں میں سے ایک تھیں۔

’ٹو مچ وِد کاجول اینڈ ٹوِنکل‘ کی تازہ ترین قسط میں کرن جوہر نے ٹروتھ اور لائی گیم میں جانوی کپور کو حیران کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ جانوی کے خاندان کے کسی رکن کے ساتھ انٹی میٹلی وابستہ رہے ہیں، لیکن فوراً واضح کیا کہ یہ صرف مذاق تھا۔

قسط کے دوران ‘سچ یا جھوٹ’ نامی گیم کھیلتے ہوئے جانوی نے کرن جوہر کو چیلنج دیا کہ اپنے بارے میں ایک شرمناک سچ بتاؤ اور ایک جھوٹ گھڑو، ہم اندازہ لگائیں گے کہ کون سا سچ ہے۔

جو چیز واقعی سرزمین کو مضبوط بناتی ہے وہ حساسیت ہے جس کے ساتھ کایوز ایرانی کہانی کو پیش کرتے ہیں۔ سرزمین کوئی فلم نہیں ہے جسے آپ صرف دیکھتے ہیں۔ یہ ایک ایسی فلم ہے جس کے ساتھ آپ وقت گزارتے ہیں، اس کے بارے میں سوچتے ہیں اور محسوس کرتے ہیں۔

کاجول کی اس تقریر کو سمٹ میں موجود شرکاء نے بہت سراہا، اور سوشل میڈیا پر بھی ان کے بیانات کی خوب پذیرائی ہوئی۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ بھارت ایک ایسی قوم ہے جو اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدل رہی ہے، اور وزیراعظم مودی اس سفر کے رہنما ہیں۔

سال 1997 میں ایک ایسی فلم آئی جسے دیکھ کر شائقین ہنستے ہوئے سینما گھروں سے باہر نکلے ۔ اس فلم نے 27 سال مکمل کر لیے ہیں۔ ایسے میں فلم کے اداکار اجے دیوگن نے ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔

اس کے ساتھ ہی کرن جوہر نے 1998 کی اس رومانٹک ڈرامہ فلم کے 26 سال مکمل ہونے پر ایک جذباتی نوٹ بھی شیئر کیا ہے۔ کرن  جوہرنے کہا، 'بطور ہدایت کار میری پہلی فلم، جو 26 سال بعد بھی بہترین کاسٹ اور کریو کے ساتھ سیٹ پر آپ کے پہلے دن کے احساس کو زندہ رکھتی ہے!

کرن نے 1998 میں رومانٹک کامیڈی ڈرامہ ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ سے ہدایتکاری کی شروعات کی تھی، جس کے لیے انہیں نیشنل فلم ایوارڈ ملا۔ اس کے بعد انہوں نے ’کبھی خوشی کبھی غم‘، ’کبھی الوداع نہ کہنا‘، ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘، ’اے دل ہے مشکل‘، ’لسٹ اسٹوریز‘، ’گھوسٹ اسٹوریز‘ اور ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کو ڈائریکٹ کیا۔

بالی ووڈ کے اسٹاراداکاراجے دیوگن کی شادی کو25 سال ہوچکے ہیں۔ انہوں نے اداکارہ کاجول سے لو میریج کیا تھا، لیکن آپ یہ نہیں جانتے ہوں گے کہ وہ کبھی ایک ساتھ تین حسیناؤں کوڈیٹ کرچکے ہیں۔