Bharat Express

k kavita

بھارت راشٹرا سمیتی لیڈر کے کویتا کو سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد منگل کی رات جیل سے رہا کر دیا گیا۔ دہلی کے مبینہ شراب گھوٹالے میں انہیں آج ضمانت مل گئی۔ بی آر ایس لیڈر نے کہا کہ ہم جنگجو ہیں، قانونی اور سیاسی دونوں طرح سے لڑیں گے۔

دہلی شراب پالیسی معاملے میں اب تک 18 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا، عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ، بی آر ایس لیڈر کے. کویتا شامل ہے۔

یہ گھوٹالہ دہلی حکومت کی ایکسائز پالیسی 2021-22 کے نفاذ میں مبینہ بدعنوانی اور منی لانڈرنگ سے متعلق ہے۔ تاہم یہ پالیسی بعد میں منسوخ کر دی گئی۔

ہائی کورٹ نے یکم جولائی کو دونوں معاملوں میں انہیں ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ قبل ازیں انہیں ای ڈی نے 15 مارچ کو حیدرآباد سے گرفتار کیا تھا۔

یہ فیصلہ جسٹس سورن کانتا شرما کی عدالت نے دیا ہے۔ کویتا نے سی بی آئی اور ای ڈی کیس میں ضمانت مانگی تھی۔

دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتار بی آر ایس لیڈر کو پیر کو عدالت میں پیش کیا گیا،