19th Mehfooz-ur-Rehman Memorial Lecture: غالب اکیڈمی میں ہفتہ 29 نومبرکو منعقد ہوگا 19واں محفوظ الرحمن یادگار لیکچر
صحافی محفوظ الرحمن ٰ صاحب کی زندگی میں ان کی صحافتی شجاعت، اصول پسندی اور قومی خدمت کے جذبے کو یاد کرتے ہوئے یہ پروگرام نہ صرف ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہے بلکہ موجودہ صحافتی اور سماجی صورتحال پر بھی ایک مثبت بحث کا موقع فراہم کرے گا
CM Yogi Adityanath Initiative Marks a Historic Step for Media Empowerment : اتر پردیش میں صحافیوں کی فلاح کے لیے 80.31 لاکھ روپے کا صحافی فلاحی فنڈ منظور، وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا تاریخی فیصلہ
اتر پردیش حکومت نے ریاستی صحافیوں کی سماجی سلامتی اور بہبود کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ’’پترکار کلیان کوش‘‘ (صحافی فلاحی فنڈ) کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ اس فنڈ میں 80.31 لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔
Journalist & Author Dr. Shailendra Kumar: صحافی اور مصنف ڈاکٹر شیلیندر کمار کی تحریر کردہ کتاب “دی کوب ٹرنز ٹوئنٹی”کا رسم اجرا TIOL کانگریس میں
کتاب کے اجراکے موقع پرمسٹر این وینکٹارمن، ایڈیشنل سالیسٹر جنرل، جنہوں نے پیش لفظ بھی لکھا، مصنف کو مبارکباد دی اور کہا، "اس کتاب سے کافی کچھ سیکھا اور سمجھا جاسکتا ہے، یہ کتاب قارئین کواپنی طرف راغب کرتی ہے ۔"
RSS-MRM Meeting with Muslim Journalists: مسلمانوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ایم آرایم نے بنایا بڑا پلان
نیشنل کمیشن فارمائنارٹی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس کے چیئرمین ڈاکٹرشاہد اختر نے کہا کہ آر ایس ایس اورمسلم راشٹریہ منچ نے علمائے کرام، دانشور اورصحافیوں سے میٹنگ کی ہے تاکہ عام لوگوں سے جڑا جاسکے۔ اس کا مقصد ملک کی تہذیب اور تمام مذاہب کے لوگ اپنے حقوق کے ساتھ آگے بڑھیں اورملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا جاسکتا ہے۔
JDU leader file FIR on Journalist: نتیش کمار کی افطارپارٹی میں شامل ہونے والے مسلم رہنماوں سے سوال پوچھنے پر مقامی صحافی کے خلاف ایف آئی آر درج
فضل المبین نے اپنے تبصرے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کیا اب حکومت کے خلاف بولنا جرم بن گیا ہے؟ یہ واقعہ بہار میں جمہوریت کی حالت پر بھی سوال اٹھاتا ہے۔ ہم امارت شرعیہ اور دیگر مسلم تنظیموں کے احتجاج کی حمایت کر رہے ہیں اور وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف ہیں۔
Journalist Raghavendra Bajpai murder case: صحافی راگھویندر باجپئی قتل معاملہ کی حقیقت آئی سامنے، پجاری نے شوٹرس کو دی تھی سپاری، کیا ہے اصل حقیقت؟
پولیس سپرنٹنڈنٹ چکریش مشر نے اس قتل معاملہ پر سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ قتل کی سپاری مندر کے ایک پجاری نے دی تھی، جو شکل بدل کر مہولی کوتوالی علاقہ کے کوریدیو مندر میں رہتا تھا۔
Supreme Court on Soumya Vishwanathan: صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس
فروری میں، دہلی ہائی کورٹ نے سومیا وشواناتھن کے قتل کے قصوروار تمام 4 لوگوں کی سزا کو معطل کر دیا تھا اور دہلی ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ سبھی قصوروار پہلے ہی 14 سال اور 9 ماہ کی سزا کاٹ چکے ہیں۔
Okhla Press Club: اوکھلا پریس کلب بھی بہت سے کام کر رہا ہے جو پریس کلب آف انڈیا نہیں کرتا،گوتم لہڑی
پرواسی کے صدر آلوک واتس نے اوکھلا پریس کلب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت مندوں کی مدد کرنا سب سے اہم کام ہے اور اس میں امید کے بیج بوئے جاتے ہیں جو امید کی تکمیل کا باعث بنتے ہیں۔
Delhi High Court: فرانسیسی صحافی کی عرضی پر دہلی ہائی کورٹ نے جاری کیا نوٹس،7 دنوں میں مرکز سے مانگا جواب
عدالت نے کہا کہ یہ معاملہ اوورسیز سٹیزن شپ آف انڈیا (او سی آئی) کارڈ ہولڈر کے حقوق سے متعلق ہے اس لیے اس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ یہ عرضی وکلاء ورندا بھنڈاری، آنندیتا رانا، پرگیہ برسائیاں اور مادھو اگروال کے ذریعے دائر کی گئی ہے۔
Five convicted of murder of journalist Soumya Vishwanathan: صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس کے تمام پانچوں ملزمان مجرم قرار
سومیا کے قتل کے بعد پولیس کی تمام تر کوششوں کے باوجود کئی مہینوں تک اس کیس کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ 2009 میں، جگیشا گھوش، جو وسنت وہار کے ایک کال سینٹر میں کام کرتی تھی، کو اغوا کیا گیا اور پھر قتل کر دیا گیا۔ اس معاملے میں تفتیش کے دوران ایک سی سی ٹی وی فوٹیج سے بلجیت ملک کی تصویر ملی۔





