Lok Sabha Election 2024: جھارکھنڈ کے کوڈرما میں پی ایم مودی نے کیا روڈ شو، وزیر اعظم کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے تاب ہوئے لوگ
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ جو لوگ آرٹیکل 370 کو لے کر دن رات مودی کو گالی دے رہے ہیں، انہیں کھلے کانوں سے سننا چاہیے۔ آرٹیکل 370 کی یہ دیوار ہٹا دی گئی ہے اور ہمارے دل آپس میں جڑ گئے ہیں۔
Hemant Soren: سپریم کورٹ سے ہیمنت سورین کو جھٹکا، انتخابات کے دوران رہائی پر فوری سماعت سے انکار
عدالت نے ابتدائی طور پر اگلے ہفتے سماعت کی بات کی تھی، لیکن سورین کے وکیل کپل سبل کے بار بار اصرار پر، معاملے کو جمعہ (17 مئی 2024) کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا۔ تاہم، جسٹس کھنہ نے کہا کہ 17 مئی کو کئی دیگر مقدمات کی سماعت ہونے والی ہے۔
Lok Sabha Election 2024: جھارکھنڈ کے چترا میں جلسہ گاہ کے باہر وزیراعظم کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے ہزاروں لوگ ہوئے جمع، پی ایم مودی نے کیا استقبال، ویڈیو وائرل
چوتھے مرحلے کی ووٹنگ کل یعنی 13 مئی کو ہے۔ اس بار 1717 امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں قید ہوگی۔ انتخابات کے چوتھے مرحلے میں کل نو ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے کی کل 96 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی، جس میں اتر پردیش کی 13 نشستیں بھی شامل ہیں۔
ED summons Jharkhand Minister Alamgir Alam: عالمگیر عالم کی مشکلات میں اضافہ،ای ڈی نے سمن جاری کرکے پوچھ گچھ کیلئے بلایا
جھارکھنڈ حکومت میں دیہی ترقی کے وزیر عالمگیر عالم کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ ای ڈی نے عالمگیر عالم کو سمن بھیج کر 14 مئی کو ای ڈی کے دفتر میں حاضر ہونے کو کہا ہے۔ حال ہی میں، ای ڈی نے عالمگیر کے پی ایس سے چھاپے میں 35 کروڑ روپے برآمد کیے تھے۔
Jharkhand Politics: کیا4 جون کے بعد چمپئی سورین کی جگہ کلپنا سورین بنیں گی سی ایم ؟ واضح کیا اپنا موقف
یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ کلپنا سورین سی ایم چمپئی سورین کی جگہ لے سکتی ہیں اور جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھال سکتی ہیں، تاہم انہوں نے اس سے صاف انکار کر دیا ہے۔
Hemant Soren:زمین گھوٹالہ معاملے میں سپریم کورٹ سے ہیمنت سورین کو بڑا جھٹکا، فی الحال کوئی راحت نہیں
ہیمنت سورین نے منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی کی کارروائی اور گرفتاری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے 3 مئی کو اس معاملے میں ہیمنت سورین کی عرضی کو مسترد کر دیا تھا۔
Jharkhand News: ای ڈی نے جھارکھنڈ کے وزیر عالمگیر کے پرسنل سکریٹری اور کروڑ پتی نوکر کو کیا گرفتار، 35 کروڑ روپے کیے تھے ضبط
پیر کو ای ڈی کے چھاپے کے کئی ویڈیو اور فوٹو سامنے آئے۔ اس میں مرکزی تفتیشی ایجنسی کے افسران تھیلے سے نوٹوں کے ڈبے خالی کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس کے بعد نقدی گننے کے لیے نوٹ گننے والی مشین لگائی گئی۔
ED Raid: جھارکھنڈ میں ای ڈی کی بڑی کارروائی، پی ایم ایل اے معاملے میں کئی جگہوں پر چھاپے، نوٹوں کا پہاڑ دیکھ کر افسر بھی رہ گئے حیران
چھاپے کے دوران ای ڈی کو جھارکھنڈ کے ایک وزیر کے سکریٹری کے گھریلو ملازم کے گھر سے نقدی بھی ملی۔ سیل سٹی سمیت کئی مقامات پر ای ڈی کی ٹیم پہنچ گئی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ چیف انجینئر وریندر رام ٹینڈر کمیشن گھوٹالے میں معطل ہیں۔
Lok Sabha Election 2024: لوک سبھا انتخابات کے درمیان جھارکھنڈ میں اٹھایا گیا منڈل ڈیم کا مسئلہ، اپوزیشن کا الزام – جھوٹا سنگ بنیاد رکھا گیا
سال 2019 میں پی ایم نریندر مودی نے منڈل ڈیم کا سنگ بنیاد رکھا تھا لیکن آج تک تعمیراتی کام مکمل نہیں ہوسکا ہے۔ اب جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) پارٹی اس کو ایشو بنا کر لوک سبھا انتخابات میں لوگوں کے درمیان جا رہی ہے۔
Severe heat in Jharkhand: جھارکھنڈ میں شدید گرمی، بہراگورہ میں درجہ حرارت 47.1 ڈگری کیا گیا ریکارڈ، ایک شخص کی موت، ایک زیر علاج
محکمہ موسمیات کے ایک افسر نے بتایا کہ صاحب گنج، گوڈا، پاکور، دمکا، جامتاڑا، دیوگھر، دھنباد، بوکارو، سرائیکیلا-کھرساواں، مشرقی اور مغربی سنگھ بھوم میں منگل کے روز شدید گرمی پڑی اور بدھ کے روز بھی یہی صورتحال برقرار رہ سکتی ہے۔