Bharat Express

Jharkhand Mukti Morcha

جھارکھنڈ میں سورین فیملی میں زبردست اختلاف ہوگیا ہے۔ شیبو سورین کی بہو سیتا سورین نے جے ایم ایم اور رکن اسمبلی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کے اس قدم کو سورین فیملی کے لئے بڑا جھٹکا مانا جا رہا ہے۔

جھارکھنڈ مکتی مورچہ کی رکن اسمبلی سیتا سورین نے پارٹی کے سبھی عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اس سے متعلق ایک خط لکھی ہے اور اسے پارٹی صدر یعنی اپنے سسر شیبو سورین کو بھیجی ہے۔

پولیس خاص طور پر ان ابتدائی خبروں کے ذرائع کا پتہ لگانا چاہتی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ای ڈی کی ٹیم نے 29 جنوری کو سورین کی دہلی کی رہائش گاہ سے ایک بی ایم ڈبلیو کار اور 36 لاکھ روپے ضبط کیے تھے۔

سوشل میڈیا پر کلپنا مرمو سورین کے لکھے گئے جذباتی الفاظ اور جملوں کو سیاست میں ان کی پہلی شروعات کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

حلف برداری کی تقریب کے بعد جھارکھنڈ اسمبلی کے اسپیکر نے کہا کہ  نومنتخب بے بی دیوی ڈومری سے جیتی ہیں، جن کی حلف برداری کی تقریب آج تھی۔اس موقع پر بے بی دیوی نے کہا کہ وہ جگن ناتھ مہتو کے ادھورے خواب کو پورا کریں گی، عوام کو جو بھی مسائل ہیں وہ ان مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گی

ڈمری اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے 240 عمارتوں میں کل 373 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ ڈمری میں 199، نوادیہ میں 129 اور چندر پورہ میں 45 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ ان پولنگ سٹیشنز میں 199 حساس اور 83 انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز ہیں جبکہ دیگر 91 جنرل پولنگ سٹیشنز ہیں۔