Urdu Conclave 2026

Jerusalem

وزارتِ خارجہ نے اس بات کو دہرایا کہ قطر فلسطینی مدعے اور فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت میں ثابت قدمی سے کھڑا ہے۔ قطر کا موقف ہے کہ قبضے کا خاتمہ ہونا چاہیے اور فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق ملنے چاہئیں، جن میں سب سے اہم 1967ء کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے، جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔

اسرائیل کے ورلڈ ہولوکاسٹ ریمیمبرنس سینٹر ’یاد واشیم‘ نے اعلان کیا ہے کہ نازیوں کے ہاتھوں مارے گئے تقریباً 60 لاکھ یہودیوں میں سے 50 لاکھ کی شناخت کر لی گئی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ جدید ٹیکنالوجی، بالخصوص مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور مشین لرننگ کی مدد سے باقی متاثرین کی پہچان بھی ممکن ہو سکے گی۔

کیمپ میں موجود ایک مقامی کارکن، نہاد شاوش نے بتایا کہ اسرائیلی کارروائیوں کی وجہ سے 150 سے زائد خاندان اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ فوجیوں نے ان کے گھروں کو فوجی چوکیوں میں تبدیل کر دیا ہے۔

سینٹ پورفیریئس، جو تقریباً 1150 میں بنایا گیا تھا، غزہ میں اب بھی استعمال میں آنے والا قدیم ترین چرچ ہے۔ غزہ شہر کے ایک تاریخی محلے میں واقع، چرچ نے نسل در نسل مختلف عقائد کے لوگوں کو پناہ گاہیں فراہم کی ہیں۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کو کمزور کرنے کا یہ منصوبہ اسرائیلی جمہوریت کے لیے ایک سنگین خطرے کی نمائندگی کرتا ہے اور یہ اقتدار نیتن یاہو اور اس کے اتحادیوں کے ہاتھ میں مرکوز کر دے گا۔

اسرائیل کے لیے امریکی فوجی مدد کا استعمال مقبوضہ علاقوں کے کچھ حصوں کو ضم کرنے، اسرائیلی آباد کاروں کے تشدد میں سہولت فراہم کرنے اور بنجامن نیتن یاہو کی حکومت کے انتہائی دائیں بازو کی حوصلہ افزائی کرنےکیلئے کیاجارہا ہے۔

یہ واقعہ غزہ کی پٹی سے فلسطینی دہشت گردوں کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ فائر کرنے کے چند گھنٹے بعد پیش آیا۔ راکٹ حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

آسٹریلیا نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اپنا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ آسٹریلیا کے وزیر خارجہ  پینی وونگ نے بروز منگل اعلان کیا کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا ارالحکومت گزشتہ حکومت نے تسلیم کیا تھا لیکن ہم اسے اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم نہیں کرتے ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی کے شہری …