Rajiv Gandhi National Sadbhavna Award: راجیو گاندھی کم مدت میں ہی ملک اور لوگوں کے لئے بے شمارخدمات انجام دیئے، سونیا گاندھی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہا کہ آج راجیو گاندھی نیشنل سد بھاونا ایوارڈ ایسی شخصیات اور ایسے اداروں کو دیا جارہا ہے جنہوں نے امن و امان کے قیام ،فرقہ واریت کے خاتمہ اور ملک میں بھائی چارہ کے ماحول سازی کے لئے غیر معمولی خدمات انجام دینے میں اہم رول اداکیا ہے ۔
Rajiv Gandhi National Sadbhavna Award: دہلی کے جواہر بھون آڈیٹوریم میں راجیو گاندھی سدبھاونا ایوارڈ پروگرام کا انعقاد، قومی اتحاد میں تعاون کے لیے بنستھلی ودیا پیٹھ کو دیا گیا اعزاز
راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ ہیرا لال شاستری نے بنستھلی ودیاپیٹھ قائم کی تھی۔ 1929 میں، اپنے بچپن کے خواب کو پورا کرنے کے مقصد کے ساتھ، شاستری نے جے پور سے 45 میل دور، بنتھلی (ونستھلی) نامی گاؤں کا انتخاب کیا، اور جیون کٹیر قائم کیا۔