Bharat Express DD Free Dish

Jantar Mantar

مختلف سیاسی جماعتوں اورغیرسرکاری تنظیموں کے اراکین نے بدھ کے روزیہاں جنترمنتر کے قریب 6 دسمبر 1992 کو بابری مسجد کے انہدام کی 31 ویں برسی کے موقع پر ایک احتجاجی مارچ کیا۔ تاہم پولیس نے مارچ کوروک مظاہرین کومنتشرکردیا۔

اکھل بھارتیہ سناتن فاؤنڈیشن اوردیگر تنظیموں کے ذریعہ جنترمنترپرمنعقدہ مہاپنچایت کو خطاب کرتے ہوئے یتی نرسنہانند نے کہا، ’’اگراسی طرح ہندوؤں کی آبادی کم ہوتی رہی اورمسلمانوں کی آبادی میں اضافہ ہوتا رہا توہزاروں سال کی تاریخ خود کو دوہرائے گی۔ پھر پاکستان اوربنگلہ دیش میں ہندوؤں کے ساتھ جو ہوا، اسے یہاں بھی دوہرایا جائے گا۔‘‘

تمام کھاپ پنچایت اور کسان تنظیم پہلوانوں کی حمایت میں میدان میں ہیں جو بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور کشتی ایسوسی ایشن کے سابق صدر کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

ونیش نے ایک ٹویٹ میں لکھا، ''کیا فرضی خبریں پھیلانے والوں کو یہ بھی احساس ہے کہ خواتین ریسلرز کس صدمے سے گزر رہی ہیں؟ کمزور میڈیا کی ٹانگیں ہیں جو کسی غنڈے کے شکاری کے سامنے کانپنے لگتی ہیں، خاتون پہلوان نہیں ۔"

Wrestlers Protest: دہلی پولیس نے کہا ہے کہ پہلوانوں کو اب جنترمنتر پراحتجاج کرنے کی اجازت نہیں ملے گی۔ پولیس نے گزشتہ روز کی گئی کارروائی کو صحیح بتایا ہے۔

برج بھوشن سنگھ نے کہا میں اب بھی اپنے قول پر قائم ہوں اور ہم وطنوں سے ہمیشہ ثابت قدم رہنے کا وعدہ کرتا ہوں۔ رگھوکول کی روایت ہمیشہ سے رہی ہے، زندگی چل سکتی ہے لیکن وعدہ نہیں جا سکتا۔ جئے شری رام

پہلوانوں کی حمایت میں مارچ کرنے والے دہلی یونیورسٹی کے طلبہ کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ ساتھ ہی طلباء نے پولیس پر بدتمیزی اور مارپیٹ کا الزام لگایا ہے۔ دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرے کے لیے نہ تو اجازت لی گئی اور نہ ہی انھیں کوئی اطلاع دی گئ