Bharat Express

Jamia Islamia Sanabil

امام حرم اورمولانا محمد رحمانی کے درمیان حرمین شریفین اورجامعہ اسلامیہ سنابل کے یادگاری مومنٹو کا تبادلہ ہوا۔ امام حرم نے سنابل کو منبع علم وفن قرار دیا۔

مولانا محمد رحمانی نے موجودہ حکومت اور ملک کے موجودہ وزیراعظم سے اپیل کی کہ آج بھی ضرورت ہے کہ دستورکومکمل تحفظ دیا جائے تاکہ ملک کی جو موجودہ فضا ہے اس میں بہتری لائی جاسکے اورہرشہری کو آئین کے مطابق حقوق مل سکیں۔

ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سنٹر،نئی دہلی کے اعلیٰ تعلیمی وتربیتی ادارہ جامعہ اسلامیہ سنابل،نئی دہلی میں نادی الطلبہ کی جانب سے منعقد ہونے والے پانچ روزہ قراء تِ قرآن، عربی،اردو، انگریزی اورہندی زبانوں میں تقریری وتحریری، مشاعرہ اورکوئزپرمشتمل مقابلہ جاتی سالانہ اجلاس بحسن وخوبی اختتام پذیرہوا۔

افتتاحی خطاب کے بعد سنٹر کے صدر مولانامحمد رحمانی سنابلی مدنی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ جو شخص صبح کرے اس حالت میں کہ وہ اپنے گھرمیں امن وامان کے ساتھ ہو، صحت مند اور تندرست ہو اور اس کے پاس ایک دن کی روزی موجود ہوتوگویا اسے دنیا کی ساری نعمتیں حاصل ہیں۔

ہندوستان سے اس کانفرنس میں مولانا محمدرحمانی کے علاوہ، مولانا سید ارشد مدنی، مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی، مولانا اسعد اعظمی، مولانا عبدالسلام سلفی، مولانا ارشد مختار، ڈاکٹر حسین مڈورکویا، مولانا عبداللطیف کندی جیسی اہم شخصیات نے شرکت کی۔