Hakeem Abdul Hameed 118th Birth Anniversary: جامعہ ہمدرد کے بانی چانسلر حکیم عبد الحمید مرحوم کی 118ویں یومِ پیدائش انتہائی عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منائی
اپنے صدارتی خطاب میں جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر پروفیسر (ڈاکٹر) ایم زیڈ عابدین نے کہا کہ بانی ڈے محض ایک عظیم شخصیت کو یاد کرنے کا موقع نہیں بلکہ ان اقدار اور وژن پر غور کرنے کا بھی موقع ہے جن کی بنیاد پر جامعہ ہمدرد وجود میں آیا۔پروفیسر عابدین نے حکیم عبد الحمید کو ایک ممتاز طبیب کے ساتھ ساتھ ماہرِ تعلیم، مخیر، دانشور اور دور اندیش ادارہ ساز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا یقین تھا کہ علم کا اعلیٰ ترین مقصد اسی وقت حاصل ہوتا ہے جب اسے انسانیت کی خدمت کے لیے استعمال کیا جائے۔
Jamia Hamdard Convention on Seerah: آج کے دَور میں انسانوں کی کامیابی کا راز اِس میں ہے کہ وہ پیغمبر اسلامﷺ کی سیرت پر عمل کریں: ڈاکٹر ایم زیڈ عابدین
جامعہ ہمدرد نئی دہلی میں جلسۂ سیرت النبی ﷺ کے انعقاد کیا گیا جہاں مقررین نے سیرت نبیؑ کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔
Jamia Hamdard Successfully Hosts SMBS Alumni Meet 2026: جامعہ ہمدرد نے کامیابی کے ساتھ ایس ایم بی ایس ایلومنائی میٹ 2026 کی میزبانی کی، بھارت اور بیرون ملک سے 350 سابق طلباء کو کیا جمع
جامعہ ہمدرد کے تربیت، تقرری اور سابق طلبہ امور کے ڈائریکٹوریٹ نے اسکول آف مینجمنٹ اینڈ بزنس اسٹڈیز کے اشتراک سے جامعہ ہمدرد میں ایلومنائی میٹ 2026 کامیابی کے ساتھ منعقد کیا۔ تقریب میں ہندوستان اور بیرون ملک سے 350 سے زائد سابق طلبہ نے پُرجوش شرکت کی، جس نے جامعہ کے مضبوط اور مسلسل وسعت پاتے سابق طلبہ نیٹ ورک کی ایک یادگار تقریب کی شکل اختیار کرلی۔
MZ Abdin Appointed as Officiating VC of Jamia Hamdard: پروفیسر ایم زیڈ عابدین کو جامعہ ہمدرد کا قائم مقام وائس چانسلر کیا گیا مقرر
جامعہ ہمدرد کے تدریسی اور غیر تدریسی عملے نے پروفیسر ایم زیڈ عابدین کو قائم مقام وائس چانسلر مقرر کیے جانے پر دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔
International Yoga Day: جامعہ ہمدرد نے دھوم دھام سے منایا 12واں بین الاقوامی یوم یوگا، ’’صحت مند بڑھاپے کے لیے یوگا‘‘ کے تھیم پر طلبہ اور اساتذہ متحد
پروفیسر اصغرعلی نے یونیورسٹی میں صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینے کے لیے یوگا کلب کی انتھک کاوشوں کی ستائش کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ادارے نے ہمیشہ قدیم حکمت اور عصر حاضر کی تعلیم کے امتزاج پر یقین کیا ہے۔ یوگا اس امتزاج کی بہترین مثال ہے۔
سپریم کورٹ نے 199 ایم بی بی ایس اور پی جی نشستیں کیں بحال، جامعہ ہمدرد کے رجسٹرار کرنل طاہر مصطفیٰ کو سارے مالی امور کی سونپی ذمہ داری
عدالت عظمیٰ نے ہمدرد خاندانی جھگڑے کے درمیان ہمدرد انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ ریسرچ (HIMSR) میں 150 ایم بی بی ایس اور 49 ایم ڈی نشستوں کے لیے 'موافقت کی رضامندی' دے دی، تمام فیس اور حساب کتاب فوجی افسر کے پاس جمع کرانے کے احکامات جاری کیے
Jamia Hamdard Signs MoU: جامعہ ہمدرد اور نیشنل ڈوپ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے درمیان اہم معاہدہ، ڈوپنگ سائنس، اینٹی ڈوپنگ ریسرچ اور طلبہ کی تربیت کے فروغ کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط
دونوں اداروں نے امید ظاہر کی کہ یہ اشتراک مشترکہ تحقیقی منصوبوں، تکنیکی مہارت کے تبادلے، تربیتی پروگراموں اور سائنسی سرگرمیوں کے ذریعے بھارت میں اینٹی ڈوپنگ سائنس کی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنائے گا۔ اس کے ساتھ ہی کھیلوں میں شفافیت، صاف مقابلے اور دیانت داری کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
Jamia Hamdard Hosts International Conference: جامعہ ہمدرد میں ”یورپی یونین اور بھارت: اسٹریٹجک مفادات اور مضبوط ہوتی شراکت داری“ پر بین الاقوامی کانفرنس کا کامیاب انعقاد
کانفرنس میں عرب لیگ مشن، نئی دہلی کے سفیر عزت مآب ڈاکٹر مازن المسعودی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ایم افشار عالم نے اجلاس کی صدارت کی۔ افتتاحی اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد معزز مہمانوں کا استقبال اور تہنیت پیش کی گئی۔
National Seminar on Sufism held at Jamia Hamdard: ہندوستان میں مذہبی رواداری اورسماجی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے جامعہ ہمدرد میں اٹھایا گیا یہ قدم
اس اہم علمی اجتماع میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، جواہرلعل نہرو یونیورسٹی، دہلی یونیورسٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ، جامعہ ہمدرد، عالیہ یونیورسٹی کولکاتہ، ذاکرحسین کالج دہلی سمیت متعدد جامعات کے پروفیسرز، ڈاکٹرز اور ریسرچ اسکالروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سیمینارکے مختلف علمی اجلاسوں میں تقریباً 70 تحقیقی مقالات پیش کئے گئے۔
Jamia Hamdard celebrated its 15th Convocation Ceremony: جامعہ ہمدرد کے 15ویں کنوکیشن میں سینکڑوں طلبا وطالبات کو ڈگریاں تفویض، ڈاکٹر کے پی حسین اعزازی ڈگری سے سرفراز
جامعہ ہمدرد کے زیراہتمام دارالحکومت دہلی کے وگیان بھون میں منعقدہ 15 ویں کنوکیشن تقریب طلبا کی تعلیمی زندگی سے متعلق ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوئی، جہاں خوشی، فخر اور کامیابی کے جذبات نمایاں طورپر دیکھنے کو ملے۔ تقریب میں ملک کی مختلف معزز شخصیات، مختلف شعبہ ہائے جات سے وابستہ سرکردہ شخصیات، اساتذہ کرام اور طلبا وطالبات کے اہلِ خانہ نے شرکت کی۔





