Bharat Express DD Free Dish

Jagdambika Pal

ڈومریاگنج کے رکن پارلیمنٹ جگدمبیکا پال نے اسدالدین اویسی کی للکار پر سخت پلٹ وارکیا ہے۔ انہوں نے اسدالدین اویسی سے متعلق کہا کہ انہوں نے مہاراجہ سہیل دیو سے منسلک سرزمین پر ایک حملہ آور کی تعریف کرکے اپنی انتخابی مہم شروع کی ہے۔ یہ خوشنودی کی سیاست ہندووں اور مسلمانوں کے درمیان تقسیم اورنفرت پیدا کرنے کی کوشش ہے۔

بحث کے آغاز پر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ مستقبل میں پارلیمانی ریکارڈ دیکھے جائیں گے تو معلوم ہوگا کہ کرن ریجیجو وہ وزیر تھے جنہوں نے اپوزیشن کو سب سے زیادہ روکا۔ 

پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز پیر 9 مارچ کو شدید ہنگامہ آرائی کے درمیان ہوا جب اپوزیشن جماعتوں نے مغربی ایشیا میں جاری تنازعہ اور جنگی صورتحال کو لے کر حکومت کے خلاف سخت احتجاج کیا۔ اجلاس کے پہلے ہی دن حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ دیکھنے میں آیا جس کے باعث دونوں ایوانوں کی کارروائی متاثر ہوئی۔

مسلم راشٹریہ منچ کے کنونشن میں اندریش کمار، سینئر رکن پارلیمنٹ جگدمبیکا پال، سابق مرکزی وزیر ستیہ نارائن جاٹیا، اجمیر شریف درگاہ کے چیئرمین خواجہ نصرالدین، آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے چیف امام مولانا عمیرالیاسی، این سی ایم ای آئی کے قائم مقام چیئرمین ڈاکٹر شاہد اختر، ڈاکٹر شالنی علی وغیرہ نے خطاب کیا۔

لوک سبھا ایم پی جگدمبیکا پال نے کہا کہ ایسے بہت سے صحافی اور نامہ نگار ہیں جو اپنے فرض کو انجام دیتے ہوئے اپنی جان کی قربانی بھی دے دیتے ہیں۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ شاید یہ سلسلہ، شاید یہ زندگی کا جذبہ، کم سے کم قلم کا ہو، اس قلم کو تلوار بنا لے، تمام برائیوں سے لڑنے کے لیے اور اپنی جان کی پرواہ نہ کرے، برطانیہ حکومت کی گولی کو بھی اور پھانسی کا پھندا بھی چوم لے، ایسے صحافی کو ہم خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، سلام کرتے ہیں۔

راجیہ سبھا کے سابق رکن اور سینئر صحافی شاہد صدیقی نے کہا کہ دنیا میں اگر آزاد صحافت کی بات ہوگی، بنیادی مقاصد کی بات ہوگی، ایک حافی کی ذمہ داریوں کی بات ہوگی تو مولوی محمد باقر ایک ایسی علامت بن کر ابھریں گے جن کی شخصیت میں ایک صحافی کی جو تمام خوبیاں ہونی چاہئے، وہ آکے مکمل ہو جاتی ہیں۔

بی جے پی رکن پارلیمنٹ جگدمبیکا پال نے راہل گاندھی پرزبردست تنقید کرتے ہوئے ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کو اپنے ’ہائیڈروجن بم‘ والے بیان پرملک سے معافی مانگنی چاہئے۔

مسلم راشٹریہ منچ کے سرپرست اندریش کمار نے کہا کہ وقف پر بھرم کو دور کرنے کے لیے ملک بھر میں 100 سے زائد پریس کانفرنسیں اور 500 نشستیں منعقد کی جائیں گی۔ آر ایس ایس کے رابطہ پرمکھ رام لال نے بھی وقف ترمیم کو مسلم سماج میں اعتماد اور ہم آہنگی بڑھانے والا قدم قرار دیا۔

جے پی سی چیئرمین جگدمبیکا پال نے کہا کہ جو لوگ جنتر منترپ راحتجاج کرنے گئے ہیں۔ انہوں نے رپورٹ بھی نہیں پڑھی ہے۔ دفعہ 370 اور تین طلاق کے وقت بھی ایسے ہی افواہیں پھیلائی گئی تھیں۔

جب یہ بل پاس ہونے کے قریب ہے تو اپوزیشن جماعتوں نے کہا ہے کہ وہ اسے لاگو نہیں ہونے دیں گے اور احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جگدمبیکا پال نے کہا، ’’ہندوستان ایک جمہوریت ہے، جہاں قانون بنانے کا حق عوام کے منتخب کردہ نمائندوں کے پاس ہے۔