Bharat Express DD Free Dish

ISRO

وزیر اعظم مودی نے ہندوستانی سرزمین سے اب تک کے سب سے بھاری سیٹلائٹ ایل وی ایم 3-ایم 6 اور امریکہ کے خلائی جہاز بلیو برڈ بلاک-2 کو اپنے مطلوبہ مدار میں کامیاب لانچ کرنے پر خلائی سائنسدانوں اور انجینئروں کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ ہندوستان کے خلائی سفر میں ایک قابل فخر سنگ میل ہے اور آتم نربھر بھارت کی جانب کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔

بھارتی خلائی تحقیقاتی ادارے (اسرو) نے ایک تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے بلیو برڈ بلاک-2 کمرشل سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ لانچ کر دیا ہے۔ یہ اسرو کا اب تک کا سب سے وزنی کمرشل مشن ہے، جس کے ذریعے عالمی سطح پر موبائل کنیکٹیویٹی کے شعبے میں ایک نئی انقلابی تبدیلی متوقع ہے۔

جیسے ہی سال 2025 اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے، بھارتی خلائی تحقیقاتی ادارہ (اسرو) ایک ایسے مرحلے میں داخل ہونے کی تیاری کر رہا ہے جو بھارت کی خلائی تاریخ کو نئی سمت دے سکتا ہے۔ 2026 کو بھارت کے خلائی سفر میں ایک فیصلہ کن موڑ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جہاں سات اہم مشنز، خصوصاً گگن یان سے جڑے تجربات، ملک کو انسانی خلائی پرواز کے خواب کے مزید قریب لے جائیں گے۔

بھارتی خلائی تحقیقاتی ادارے اسرو کے چیئرمین ڈاکٹر وی نارائنن نے اننت ٹیکنالوجیز کی جانب سے قائم کیے گئے ’’نیویگیشن سینٹر آف ایکسیلینس‘‘ کا باضابطہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس دن کو اپنے لیے نہایت اہم قرار دیا اور کہا کہ یہاں آکر انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے وہ اسرو کے اپنے ہی خاندان کے درمیان موجود ہوں۔

اِسرو کی ایک اعلامیہ کے مطابق، چندرایان-2 پر نصب آلات میں سے ایک — ’چندرا ایٹموسفیرک کمپوزیشنل ایکسپلورر-2‘ (CHACE-2) — نے سورج سے خارج ہونے والے ’کورونل ماس ایجیکشن‘ کے چاند کے بیرونی فضائی غلاف پر پڑنے والے اثرات کو ریکارڈ کیا ہے۔

آسٹرواسٹ نے عالمی سائنسی برادری میں مضبوط مقام حاصل کیا ہے۔ 57 ممالک کے 3,400 سے زائد محققین نے اس کے ڈیٹا تک رسائی کے لیے خود کو رجسٹر کیا ہے — چاہے وہ امریکہ جیسے سائنسی مراکز ہوں یا افغانستان اور انگولا جیسے نئے شراکت دار۔

چندریان-5 چندریان سیریز کا پانچواں مشن ہے، جسے LUPEX بھی کہا جاتا ہے۔ ISRO اور JAXA کا یہ مشترکہ مشن 2027-28 میں جاپان کے H3 راکٹ سے لانچ کیا جائے گا۔ اس مشن میں JAXA کا روور اور ISRO کا لینڈر شامل ہوگا، جو چاند کے جنوبی قطبی علاقے میں پانی کی برف کی تلاش اور تجزیہ کرے گا۔

نرائنن جو ہفتے کو دہلی میں "اسپیس ڈے" کی تقریبات میں شریک تھے، اتوار کی صبح سری ہری کوٹا پہنچے، جہاں ٹیسٹ کے بعد وہ چنئی گئے اور ماڈیول وصول کیا۔ اتوار کی شام وہ واپس بنگلور لوٹ گئے۔

مودی حکومت نے خلائی شعبے میں نئے اسٹارٹ اپس کو فروغ دینے کے لیے IN-SPACe جیسا ادارہ قائم کیا، جس سے پرائیویٹ سیکٹر کی شمولیت ممکن ہوئی۔ اسی کے ساتھ گگن یان مشن، بھارت کا پہلا انسانی خلائی مشن، تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

شبھانشو شکلا نے کہا کہ بھارت کے خواب بہت بڑے ہیں، جن میں گگن یان مشن، بھارتیہ انترکش اسٹیشن (Bharat Space Station) اور چاند پر اترنے جیسے مقاصد شامل ہیں۔ انہوں نے کہا: