Bharat Express DD Free Dish

Israel-Palestine

حماس کی قسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ کسی بھی طرح کے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کی صورت میں ہماری حراست میں موجود قیدیوں میں سے ایک ایک کو افسوس کے ساتھ پھانسی دیں گے اور ہم اس پھانسی کو نشر کرنے پر مجبور ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس فیصلے پر افسوس ہے۔

کل سکاٹش پریمیئر لیگ کے فرسٹ فیز کا میچ ہورہا تھا جس میں سیلٹک  نے کلمارنوک کو 1-3 سے شکست دی۔اسی دوران اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں شائقین نے  بڑی تعداد  میں بینرز لہرائے جن پر "آزاد فلسطین" اور "مزاحمت کی فتح" لکھے ہوئے تھے اور بار بار آزاد فلسطین کے نعرے بھی لگارہے تھے۔

جماعت  اسلامی ہند گاندھی جی کے اس مشہور قول پر یقین رکھتی ہے جو ہندوستان کی قدیم پالیسی کی بنیاد رہی ہے ۔ وہ یہ کہ ' فلسطین فلسطینیوں کا ہے جس طرح انگلستان انگریزوں کا ہے یا فرانس فرانسیسیوں کا ہے '۔ جماعت چاہتی ہے کہ ہندوستانی حکومت فلسطینیوں کی حمایت کرے۔

فلسطین اور اسرائیل کے بیچ جنگ میں شدت نے تباہی کی نئی تصویر بنادی ہے ،قریب 350 سے زائد اسرائیلی اب تک حماس کے حملوں میں ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس سے کہیں زیادہ فلسطینی یا حماس کے کمانڈروں کی موت جوابی کاروائی میں ہوچکی ہے۔ جنگ میں ہزاروں کی تعداد میں دونوں طرف سے لوگ زخمی ہوئے ہیں ۔ہر لمحہ مرنے اور زخمی ہونے والوں کی تعداد بدل رہی ہے۔

 مصر نے روز عالمی برادری پر زور دیا  ہے کہ وہ اسرائیل سے فلسطینی عوام کے خلاف اپنے حملے اور اشتعال انگیز کارروائیاں بند کرنے کا مطالبہ کرے۔مصری وزیر خارجہ سامح شکری نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے "اپنی ذمہ داری کو نبھانے" اور "فلسطینی حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنے" کا مطالبہ کیا۔

حماس کے حملوں کی وجہ سے اب تک 300 سے زائد اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ اس حملے میں اب تک 1800 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ اتوار کی صبح تک کے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل میں حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 1864 ہے۔