Gaza-Israel War: ایران نے حماس کو جھٹکا دیتے ہوئے کہا- ہمیں اپنی جنگ میں مت گھسیٹو، اسرائیل سے ایران جنگ نہیں کرے گا: سپریم لیڈر علی خامنہ ای کا اسمٰعیل ہانیہ کو جواب
ایران کے تین سینئرعہدیداروں نے انکشاف کیا کہ ایرانی سپریم لیڈرعلی خامنہ ای نے حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ کو نومبرکے اوائل میں تہران میں ملاقات کرتے ہوئے واضح پیغام بھیجا تھا کہ حماس نے ایران کو 7 اکتوبرکو اسرائیل پرہونے والے حملے کے بارے میں مطلع نہیں کیا تھا اوراس لئے تہران حماس کی جانب سے جنگ میں شامل ہونے کی بات کو نہیں مانے گا۔





