Bharat Express

ISKCON Temple

درگاہ حضرت نظام الدین اور بستی حضرت نظام الدین کے سرکردہ علمائے کرام اور شہر کے مسلمانوں کے ایک وفد نے آج دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ سے ملاقات کی اور بنگلہ دیش میں ہندو اور دیگر اقلیتی برادریوں پر حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

بنگلہ دیش میں غداری کے الزام میں گرفتار اسکون کے پجاری چنمے کرشنا داس کو ایک ماہ تک جیل میں رہنا پڑے گا۔ بنگلہ دیش کی عدالت نے ان کی درخواست ضمانت پر سماعت آئندہ ماہ تک ملتوی کر دی ہے۔

معلومات کے مطابق چنمے کرشنا کو ڈھاکہ میں غداری کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور چٹاگانگ کی عدالت نے اسے حراست میں لینے کا حکم دیا، الزام یہ ہے کہ اس نے ’’سناتن جاگرن منچ‘‘ کے تحت ایک ریلی کے دوران بنگلہ دیش کے قومی پرچم پر بھگوا جھنڈا لہرایا تھا۔ اسے ملک کی خودمختاری کی توہین سمجھا گیا۔

جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی مہاراشٹر کے پنویل پہنچے جہاں اسکون کے لوگوں نے ان کا خصوصی استقبال کیا۔ استقبالیہ تقریب کے دوران رضاکار ”ہرے رام، ہرے کرشنا“ کے بھجن گا رہے تھے اور پی ایم مودی نے بھی جھانجھ بجا کر اس عقیدت کے ماحول میں حصہ لیا۔