Middle East Update: ’’امریکہ چند ہفتوں میں ایران پر کارروائی کردے گا ختم…‘‘، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا دعویٰ
ایران کو پچھلے 10 سالوں میں سب سے کمزور قرار دیتے ہوئے، روبیو نے کہا کہ مستقبل کے بڑے خطرات کو روکنے کے لیے اس کی فوجی صلاحیتوں کو کم کرنا ضروری ہے۔
Iran is a Hope for Democratic Order in the Region—Professor Anwar Pasha: امریکہ کی عرب پپٹ ریجن کے خلاف مزاحمت کی امید ہے ایران: پروفیسر انور پاشا
آر جے ڈی کے ترجمان اور جے این یو کے سابق پروفیسر کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک میں جمہوریت کی بہار امریکی مفادات کے لیے خطرہ ہے، عوامی بغاوت ناگزیر
America-Iran Tension Escalates: کیا آبنائے ہرمز اب کھل گیا ہے؟ ٹرمپ کے دعوے پر ایران کا سخت ردعمل، کہا— امریکہ جھوٹ بول رہا ہے، ہم دباؤ میں نہیں آئیں گے
ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے ٹرمپ کے تمام دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز امریکہ اور اس کے حامی ممالک کے لیے اب بھی بند ہے۔ ایرانی حکام نے واضح کیا کہ کسی بھی ایسے جہاز کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جو امریکہ یا اسرائیل کی حمایت کرتا ہو۔ ایران نے خبردار کیا کہ اگر کسی نے زبردستی گزرنے کی کوشش کی تو اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔
Iran Accuses US-Israel of Genocide: ایران کے وزیر خارجہ کا امریکہ اور اسرائیل پر نسل کشی کا الزام، کہا- خطرے میں ہے اقوام متحدہ کی بنیادی اقدار
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل خود کو جدید ٹیکنالوجی اور درست عسکری نظام رکھنے کا دعویٰ کرتے ہیں، اس لیے یہ کہنا قابل قبول نہیں کہ حملہ غیر ارادی تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسکول کو نشانہ بنانا جنگی جرم اور انسانیت کے خلاف جرم ہے، جس کی بلا شرط مذمت ہونی چاہیے۔
Indian Among Two Killed In Abu Dhabi: ابوظہبی میں میزائل کے ملبے سے دو افراد جاں بحق، ایک بھارتی اور ایک پاکستانی شہری شامل
ابوظہبی میڈیا آفس کی جانب سے جاری تازہ بیان میں بتایا گیا کہ فضائی دفاعی نظام نے بیلسٹک میزائل کو کامیابی کے ساتھ فضا میں ہی تباہ کر دیا تھا، تاہم میزائل کے ٹکڑے زمین پر گرنے کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ بیان میں کہا گیا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد غیر ملکی شہری تھے جن میں ایک کا تعلق بھارت اور دوسرے کا پاکستان سے ہے۔
Iran’s Big Decision: ایران کا بڑا فیصلہ: بھارت سمیت پانچ ممالک کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی دے دی گئی اجازت
مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کے درمیان ایران نے بھارت، روس، چین، پاکستان اور عراق کے جہازوں کو آبنائے ہرمز سے محفوظ راستہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
Iran’s message for American soldiers: ’’جو بگڑا اسے فوجی ٹھیک نہیں کر سکتے…ہو جائیں گے بھرم کا شکار…‘‘، ایران کا امریکی فوجیوں کے نام سخت پیغام
قالیباف اپنے سخت بیانات کی وجہ سے گزشتہ چند دنوں سے خبروں میں ہیں۔ وہ ایکس کے ذریعے کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔ جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ’مثبت اور تعمیری مذاکرات‘ کا ذکر کیا تو قیاس آرائیاں کی جانے لگیں کہ شاید یہ بات قالیباف کے حوالے سے کہی گئی ہے۔
Iran Blocks Pakistan Ship SELEN: ایران کا پاکستان کو ’نو انٹری‘ سگنل! آبنائے ہرمز سے پاکستانی جہاز واپس، بھارت کے جہاز محفوظ، جانئے کیوں پھنس گیا پاکستان؟
رپورٹس کے مطابق پاکستانی کنٹینر جہاز متحدہ عرب امارات سے کراچی کی جانب رواں دواں تھا، جب ایرانی فورسز نے اسے آگے بڑھنے سے روک دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ جہاز میں تقریباً 6850 ٹن سامان لدا ہوا تھا۔ ایرانی حکام کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے بعد جہاز کو واپس جانے کی ہدایت دی گئی۔ اس واقعے کے بعد پاکستانی تجارتی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
Israeli Ambassador Respond: ’’ہم ان پر بھروسہ نہیں کرتے‘‘: امریکہ-ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی کی کوشش پر اسرائیلی سفیر کا ردعمل
بھارت میں اسرائیل کے سفیر ریووین آزرنے کہا ہے کہ اسرائیل اُن ممالک پر بھروسہ نہیں کرتا جن کے ساتھ اس کے سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔ نیوز ایجنسی آئی اے این ایس سے گفتگو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ موجودہ حالات میں کیا اسرائیل پاکستان پر اعتماد کرتا ہے، تو انہوں نے صاف الفاظ میں کہا کہ اسرائیل پاکستان پر بھروسہ نہیں کرتا۔
Iran vs US-Israel Conflict: اسرائیل پر ہر گھنٹے 10 میزائلوں سے حملہ کر رہا ہے ایران، تل ابیب میں بڑے پیمانے پر تباہی
ایران نے اب تک اسرائیل پر سب سے بڑے میزائل حملے میں 500 سے زائد میزائل داغے ہیں۔ ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کورپس (آئی آر جی سی) کے مطابق صرف 24 مارچ کی رات میں ہی 220 میزائل ایک ساتھ داغے گئے جو اب تک کا سب سے بڑا حملہ قرار دیا جارہا ہے۔





