Bharat Express

Iran Helicopter Crash

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر پر گولی لگنے یا اس جیسے کسی نقصان کے نشانات نہیں ملے اور حادثے کے بعد ہیلی کاپٹر میں آگ لگ گئی۔علاقے میں ناہموار راستے، سرد موسم اور دھند کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات ہوئیں۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ ہلاک ہونے والے اشخاص کے احترام میں بھارت سرکار نے فیصلہ کیا ہے کہ 21 مئی کو پورے ہندوستان میں ایک دن کا ریاستی سوگ رہے گا۔

ایران گھریلواوربین الاقوامی سطح پر کئی چیلنجزکا سامنا کر رہا ہے۔ اسرائیل کے ساتھ اس کی تازہ کشیدگی پربھی کئی ایکسپرٹ نے دھیان دینے سے انکارنہیں کیا ہے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے پر پاکستان میں ایک روزہ سوگ منایا جائے گا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا کہ وہ ایک روزہ یوم سوگ منائیں گے اور اس دوران ایرانی صدر کی شہادت کی یاد میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا ہندوستان ایران دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کے اہل خانہ اور ایرانی عوام کے ساتھ میری دلی تعزیت۔

اسرائیلی مذہبی رہنما اس حادثے کے پر خوشی ظاہر کرکے بے حسی کا اظہار کر رہے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا یروشلم پوسٹ کے مطابق ربی میر ابوتابل نے ایک فیس بک پوسٹ میں رئیسی کو تہران کا جلاد قرار دیا اور اسرائیل اور یہودیوں کی مخالفت پر اس کی مذمت کی۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی 'IRNA' کی خبر کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان، ایران کے مشرقی آذربائیجان صوبے کے گورنر اور دیگر حکام اور محافظ بھی رئیسی کے ساتھ سفر میں تھے۔