Bharat Express DD Free Dish

IPL 2026

آئی پی ایل 2026 کے ایک ہائی وولٹیج مقابلے میں ممبئی انڈینس نے گجرات ٹائٹنز کو شکست دے دی ہے۔ نوجوان بلے باز تلک ورما کی پہلی آئی پی ایل سنچری نے ممبئی انڈینس کی اس جیت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ممبئی انڈینس کی یہ جیت نہ صرف ان کے اعتماد میں اضافہ کرے گی بلکہ ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے کے امکانات کو بھی مضبوط بنائے گی۔

انڈین پریمیئر لیگ 2026 میں ممبئی انڈینز اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان مقابلے سے پہلے روہت شرما کی فٹنس پر معمہ برقرار ہے۔ نیٹس میں پریکٹس کرتے نظر آنے والے روہت کی واپسی ممکن بتائی جا رہی ہے، تاہم حتمی فیصلہ ٹاس کے وقت لیا جائے گا۔

اتوار کو راجستھان رائلز کے خلاف ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے میچ میں کے کے آر نے 4 وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔ اس جیت کے ساتھ کے کے آر نے 6 میچوں کے بعد اپنی پہلی فتح درج کی اور پوائنٹس ٹیبل میں نویں مقام پر پہنچ گئی۔

آئی پی ایل 2026 کے 27ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے چنئی سپر کنگز کو 10 رنز سے شکست دے دی۔ اس جیت کے بعد پوائنٹس ٹیبل میں تبدیلی آئی اور اورنج و پرپل کیپ کے نئے حقدار سامنے آگئے۔

مائیک ہسی نے مزید کہا کہ آیوش مہاترے ایک باصلاحیت نوجوان کھلاڑی ہیں اور ان کی موجودگی ٹیم کے لیے اہم تھی، تاہم ان کی غیر موجودگی میں کسی دوسرے کھلاڑی کو موقع ملے گا۔ مایئک ہسی کے مطابق ٹیم میں کئی ایسے کھلاڑی موجود ہیں جنہیں اب تک موقع نہیں ملا

میچ کا سب سے سنسنی خیز مرحلہ آخری اوور میں آیا، جب دہلی کو جیت کے لیے 15 رنز درکار تھے۔ اس موقع پر ڈیوڈ ملر نے جارحانہ انداز اپنایا اور روماریو شیفرڈ کے اوور میں مسلسل دو چھکے لگا کر میچ کا رخ بدل دیا۔ آخری گیند پر چوکا لگا کر ملر نے ٹیم کو شاندار جیت دلائی۔

آئی پی ایل 2026 میں محمد سراج نے اپنی پرانی فارم واپس حاصل کر لی۔ کے کے آر کے خلاف انہوں نے چار اوورز میں 23 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں اور فیلڈنگ میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی۔

ممبئی انڈینز کے جسپریت بمراہ نہ تو رنز روکنے میں کامیاب ہو رہے ہیں اور نہ ہی انہیں وکٹیں مل رہی ہیں۔ اس سیزن میں ممبئی انڈینز کی ناکامی کی ایک بڑی وجہ بمراہ کی خراب کارکردگی کو بھی مانا جا رہا ہے۔

اس وقت اورنج کیپ وراٹ کوہلی کے پاس ہے جو 5 میچوں میں مجموعی طور پر 228 رنز بنا کر ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔ گیندبازی میں گجرات ٹائٹنز کے پرسدھ کرشنا نے اپنی برتری برقرار رکھی ہوئی ہے۔ انہوں نے 4 میچوں میں 10 وکٹیں حاصل کر کے پرپل کیپ اپنے نام کیا ہوا ہے۔

انڈین پریمیئر لیگ 2026 کے ایک اہم مقابلے میں رائل چیلنجرز بنگلور نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس کامیابی کے ساتھ آر سی بی نے سیزن میں اپنی چوتھی جیت درج کرتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔