Iran Uranium Enrichment: امریکہ سے مذاکرات کے بعد عباس عراقچی کا دوٹوک اعلان، کہا-’’یورینیم افزودگی پروگرام ہرگز ترک نہیں کرے گا ایران‘‘
مصر، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور قطر سمیت کئی عرب ممالک نے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا خیرمقدم کیا ہے۔ مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے عمان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسئلۂ جوہری کا حل صرف مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے۔
PM Modi Malaysia visit: ملیشیا میں وزیراعظم مودی کا شاندار استقبال، وزیراعظم انورابراہیم سے اہم دو طرفہ مذاکرات، اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر زور
ملیشیا میں وزیر اعظم نریندر مودی کا پرتپاک استقبال اور اعلیٰ سطحی مذاکرات اس بات کی علامت ہیں کہ بھارت اور ملیشیا اپنے تاریخی تعلقات کو جدید تقاضوں کے مطابق نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی، اعتماد اور شراکت داری کے ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہو سکتا ہے۔
India and Bahrain continue maritime trade: بھارت اور بحرین کے درمیان سمندری تجارت برقرار، دفاعی تعاون میں بھی پیش رفت، دوطرفہ تجارت 1.64 بلین ڈالر تک پہنچ گئی
دفاعی شعبے میں بھی بھارت اور بحرین مشترکہ تعاون کر رہے ہیں۔ خاص طور پر سمندری سلامتی، دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کارروائیاں، خلیجی خطے میں استحکام، بحری افواج کے درمیان تربیتی پروگرام، ہائی لیول سکیورٹی ڈائیلاگ دونوں ممالک کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ بحرین اور بھارت کے درمیان پیسج ایکسرسائزز، مشترکہ تربیت اور انٹیلی جنس تعاون بھی جاری ہے۔
Trump to host Syria’s al-Sharaa: امریکہ اور شام کے تعلقات میں نیا موڑ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 80 برس بعد وائٹ ہاؤس میں پہلی بار شام کے صدر احمد الشرع کی کریں گے میزبانی
گزشتہ 80 برسوں میں کسی شامی صدر کا امریکہ کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک دہائی قبل احمدالشرع کے سر پر امریکہ نے 10 ملین ڈالر انعام مقرر کیا تھا اور وہ عراق جنگ کے دوران امریکی فوج کی قید میں بھی رہ چکے ہیں۔
Donald Trump New Tariff: ڈونالڈ ٹرمپ کی نئی دھمکی: روس سے تیل خریدنے پر بھارت پر نیا ٹیرف لگانے کا انتباہ
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’’اگر بھارت نے روسی تیل کی خریداری جاری رکھی تو اسے بھاری قیمت چکانی ہوگی‘‘۔ بھارت نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے شہریوں کے مفاد میں سستا تیل خرید رہے ہیں، کسی ملک کو اعتراض کا حق نہیں ہے۔
Hypothetical Durand line was not discussed: افغانستان کی خودمختاری پر کسی کی مداخلت قبول نہیں، دوحہ مذاکرات میں ڈورنڈ لائن زیر بحث نہیں آئی، افغان وزیر دفاع کا موقف
وزیردفاع محمد یعقوب مجاہد نے واضح کیا کہ معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان تجارت معمول کے مطابق ہوگی اور افغانستان، ایک آزاد ملک ہونے کے ناطے پاکستان سمیت تمام ممالک کے ساتھ اپنے قومی مفادات کی بنیاد پر مثبت تعلقات رکھے گا۔
PM Modi meets Canadian FM Anand: وزیراعظم مودی کی کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند سے ملاقات، تجارتی، توانائی اور ٹیکنالوجی میں تعاون پر زور
کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند 12 سے 17 اکتوبر تک بھارت، سنگاپور اور چین کے دورے پر ہیں، تاکہ کینیڈا کی انڈو-پیسیفک حکمت عملی کے تحت دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔
Sergio Gor meeting with PM Modi: وزیراعظم مودی سے امریکی نامزد سفیرسرجیو گور نے کی ملاقات، کہا- ’’بھارت-امریکہ شراکت داری کو مزید مضبوط کریں گے‘‘
سرجیو گور نے کہا ’’امریکہ بھارت کے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ میں نے وزیراعظم مودی کے ساتھ شاندار ملاقات کی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ وزیر اعظم مودی کو ایک عظیم اور ذاتی دوست سمجھتے ہیں۔‘‘
Indian Embassy to be opened in Afghanistan: افغانستان کی راجدھانی کابل میں کھلے گا ہندوستانی سفارتخانہ، امیر خان متقی کے دورے کے بعد وزیرخارجہ جے شنکر کا اعلان
افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نےکہا ہے کہ ’’ہندوستان ہمیشہ افغانستان کے لوگوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ ہم ہندوستان کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔‘‘
Trump’s stern threat to Taliban government: ’’بگرام ایئر بیس واپس کرو ورنہ سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے‘‘ — ٹرمپ کی طالبان حکومت کو سخت دھمکی
بگرام کے حوالے سے ٹرمپ کی دھمکی اور طالبان کی سخت مخالفت نے ایک بار پھر خطے میں اس اڈے کی حیثیت کو اجاگر کر دیا ہے۔ طالبان نے بیان کی سخت مذمت کی اور غیر ملکی فوجی موجودگی کو مسترد کر دیا۔





