Bharat Express

International Criminal Court

انٹرنیشنل کرمنل کورٹ میں اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہواورحماس لیڈران کے خلاف عرضی لگا کرکریم خان سرخیوں میں آگئے ہیں۔ برطانوی ایڈوکیٹ کریم خان سال 2021 سے آئی سی سی میں  انٹرنیشنل کرمنل لا اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹ لا میں پراسیکیوٹر ہیں۔

امریکہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت میں اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کے گرفتاری وارنٹ کی درخواست کو توہین آمیز قرار دیا ہے۔ بیلجیئم نے غزہ میں جرائم کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو اورحماس کے ٹاپ لیڈران کے خلاف انٹرنیشنل کرمنل کورٹ میں گرفتاری وارنٹ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ حماس اورنیتن یاہو پر جنگی جرائم کا الزام لگایا ہے۔

ICC-Russia stand off: روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے کہا کہ اس نے بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے پراسیکیوٹر اور ججوں کے خلاف فوجداری مقدمہ دائر کیا ہے، جنہوں نے جمعہ کو جنگی جرائم کے الزام میں پوتن کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا تھا۔