Ajinkya Rahane Announces Retirement: اجنکیا رہانے نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان، شیئر کیا جذباتی ویڈیو
اجنکیا رہانے نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا، ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن، انڈین پریمیئر لیگ کی تمام فرنچائزز، اپنے اہلِ خانہ اور اپنی اہلیہ رادھیکا سمیت ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ان کے کیریئر کے دوران ہر قدم پر ان کا ساتھ دیا۔
India vs Zimbabwe: بھارت نے زمبابوے کو7 وکٹ سے دی شکست، سیریز میں ایک-صفر کی برتری، ویبھو نے ٹی20 بین الاقوامی کرکٹ میں بنایا نیا ریکارڈ
ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم نے صرف 13.2 اوورز میں 126 رنز بنا کر میچ اپنے نام کر لیا۔ ویبھو نے 19 گیندوں پر 4 چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 50 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کھیلی۔ 15 سال اور 118 دن کی عمر میں ویبھو سوریہ ونشی ٹی20 بین الاقوامی کرکٹ میں نصف سنچری بنانے والے دنیا کے سب سے کم عمر مرد کھلاڑی بن گئے۔
India Vs England ODI: تیسرے ون ڈے میں بین ڈکٹ کی سنچری، روٹ کی شاندار اننگز اور بٹلر کا طوفانی اختتام، انگلینڈ نے بھارت کو 388 رنز کا ہدف دیا
بھارت اس میچ میں اپنے اہم تیز گیند باز جسپریت بمراہ کے بغیر میدان میں اترا۔ ان کی غیر موجودگی میں بھارتی گیند باز انگلش بلے بازوں کے سامنے بے بس نظر آئے، کوئی بھی بھارتی گیند باز 6 رنز فی اوور سے کم کی اکانومی برقرار نہیں رکھ سکا۔ تیز گیند باز گرنور برار کے لیے یہ میچ انتہائی مشکل ثابت ہوا۔ انہوں نے اپنے 10 اوورز میں 97 رنز دے دیے۔ اس کے ساتھ ہی برار لارڈز میں ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کے سب سے مہنگے گیند باز بن گئے۔
Lord’s ODI: سر گارفیلڈ سوبرز کی یاد میں بھارت اور انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے باندھی سیاہ پٹیاں، عظیم آل راؤنڈر کے انتقال پر دونوں ٹیموں نے پیش کیا خراج عقیدت
سوبرز کرکٹ کی تاریخ میں جیک کیلس کے ساتھ ان دو آل راؤنڈرز میں شامل ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 8,000 سے زائد رنز بنانے کے ساتھ 200 سے زیادہ وکٹیں بھی حاصل کیں۔ ان کے انتقال سے کرکٹ کی دنیا نے ایک ایسے عظیم کھلاڑی کو کھو دیا ہے، جس کی ہمہ جہت صلاحیتوں نے کھیل کی تاریخ پر ناقابل فراموش نقوش چھوڑے ہیں۔
Sir Garfield Sobers Passes Away: کرکٹ کے عظیم لیجنڈ سر گارفیلڈ سوبرز کا 89 برس کی عمر میں انتقال، کرکٹ ویسٹ انڈیز سمیت دنیا بھر نے پیش کیا خراج عقیدت
سرگارفیلڈ سوبرز اپنے آبائی وطن بارباڈوس میں انتقال کر گئے۔ سر گارفیلڈ سوبرز کی کرکٹ کے لیے بے مثال خدمات کے اعتراف میں 1975 میں ملکہ الزبتھ دوم نے انہیں نائٹ ہڈ کے اعزاز سے نوازا۔ بعد ازاں 2000 میں انہیں وزڈن کے ’’بیسویں صدی کے پانچ عظیم کرکٹرز‘‘ میں شامل کیا گیا۔
ICC Anti-Doping Code: اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر پاکستانی اسپنر محمد نواز پر آئی سی سی نے لگائی پابندی، تین ماہ کے لیے نااہل قرار، میچ ریکارڈ بھی منسوخ
آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ کوڈ کے مطابق محمد نواز کی 7 فروری 2026 کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گئے میچ اور اس کے بعد یکم مئی 2026 تک تمام مقابلوں میں ان کی انفرادی کارکردگی اور ریکارڈ کو کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی اینٹی ڈوپنگ ضابطوں کے تحت لازمی ہے اور تمام کھلاڑیوں پر یکساں طور پر لاگو ہوتی ہے۔
Shapoor Zadran’s Funeral: افغانستان کے سابق تیز گیندباز شاپور زدران کی کابل میں ادا کی گئی نماز جنازہ، سرکاری اعزاز کے ساتھ کیا گیا سپرد خاک
شاپور زدران کا 38 برس کی عمر میں نایاب مدافعتی مرض کے باعث دہلی میں انتقال ہوگیا تھا۔ افغانستان کرکٹ بورڈ اور سابق کھلاڑیوں نے عظیم خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں پرسوز انداز میں الوداع کہا ہے۔
Zimbabwe crushed Bangladesh: زمبابوے نے بنگلہ دیش کو ایک اننگز اور 85 رن سے شکست دے کر رقم کی تاریخ، انوسنٹ کائیا کی شاندار سنچری، تیج الاسلام کی سات وکٹیں رائیگاں
واحد ٹیسٹ میچ کے اختتام کے بعد زمبابوے اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی اور تین ٹی-20 بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ صرف تین روز میں ختم ہونے والے اس مقابلے میں میزبان ٹیم کے اوپنر انوسنٹ کائیا نے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور کی، جبکہ بنگلہ دیش کے اسپنر تیج الاسلام کی سات وکٹیں بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں۔
Australia Tour of Pakistan: پاکستان کے دورے پر آئے گی آسٹریلیا کی ٹیم، تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا شیڈول جاری، آئی پی ایل 2026 پلے آف شیڈول سے ٹکراؤ کا امکان
مارچ-اپریل 2022 کے بعد یہ آسٹریلیا کا پہلا ون ڈے دورۂ پاکستان ہوگا۔ اس سے قبل ہونے والی تین میچوں کی سیریز میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 2-1 سے شکست دی تھی۔ اسی سال کے آغاز میں پاکستان نے تین ٹی20 میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو 0-3 سے کلین سوئپ بھی کیا تھا۔
Sarfaraz Ahmed Retires from International Cricket: پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان، جانئے کتنے ریکارڈز ہیں ان کے نام
سرفراز نے مجموعی طور پر 100 بین الاقوامی میچز میں پاکستان کی قیادت کی۔ انہوں نے بطور کپتان 37 ٹی20، 50 ون ڈے اور 13 ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی قیادت کی۔ ان کی قیادت میں پاکستان ٹی20 رینکنگ میں ٹاپ پر پہنچا اور مسلسل 11 ٹی20 سیریز جیت کر عالمی ریکارڈ بنایا۔





