Bharat Express DD Free Dish

International Conference

وزیر اسلامی امور سعودی عرب شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے کانفرنس کے شرکاء کا خیرمقدم کیا اورکہا کہ یہ کانفرنس مشاورت کے عظیم اسلامی تصور کی آئینہ دار ہے۔ مملکت سعودی عرب انصاف، رحم دلی، میانہ روی، اعتدال پسندی اور اسلام کے شفاف پیغام کی علمبردار ہے۔

ہندوستان سے اس کانفرنس میں مولانا محمدرحمانی کے علاوہ، مولانا سید ارشد مدنی، مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی، مولانا اسعد اعظمی، مولانا عبدالسلام سلفی، مولانا ارشد مختار، ڈاکٹر حسین مڈورکویا، مولانا عبداللطیف کندی جیسی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

فرماں روا سعودی عرب شاہ سلمان کی سربراہی اوروزیردینی امورکے زیرانتظام اس کانفرنس میں 85 ممالک کی 150 اہم شخصیات شرکت کریں گی۔