Nuclear Power Generation: مرکزی حکومت کا بڑا فیصلہ، جوہری توانائی کی پیداوار میں استعمال ہونے والے سامان پر کسٹم ڈیوٹی معاف
جوہری ایندھن اور ری ایکٹرز میں استعمال ہونے والے مخصوص آلات کے درآمدی محصولات ختم کردی گئی ہے۔ اس فیصلے سے این پی سی آئی ایل سمیت کئی اداروں کو فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔
Maharashtra Infrastructure: دھاراوی ری ڈیولپمنٹ ایشیا کا سب سے دلچسپ منصوبہ، انفراسٹرکچر ترقی میں ملک کے لیے مثال بن چکا ہے مہاراشٹر: ایم جمشید
ایم جمشید نے دھاراوی ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کو ایشیا کے سب سے دلچسپ ترقیاتی منصوبوں میں شمار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے ایشیا میں اگر کوئی سب سے زیادہ دلچسپ پروجیکٹ ابھر رہا ہے تو وہ دھاراوی ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ ہے۔
New recruits to be Karmayogis: وزیراعظم مودی کی نئے سرکاری ملازمین کو ’کرم یوگی‘ بننے کی نصیحت، کہا-’’نوجوان عوامی خدمت کو بنائیں اپنا مشن‘‘
نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے نئے سرکاری ملازمین پر زور دیا ہے کہ وہ عوامی خدمت کو حساسیت، اعلیٰ اخلاقیات اور بہترین طرزِ عمل کے ساتھ انجام دیں اور خود کو ایک مستقل ’’کرم یوگی‘‘ کے طور پر دیکھیں۔ 19ویں روزگار میلے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سرکاری ملازمت کا …
Adani cement grinding unit: ’’مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے مدھیہ پردیش‘‘ اڈانی سیمنٹ گرائنڈنگ یونٹ کے بھومی پوجن تقریب سے پرنو اڈانی کا خطاب
پرنو اڈانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ دن صرف ایک پروجیکٹ کی شروعات نہیں بلکہ مدھیہ پردیش کی ترقی کو نئی سمت دینے والا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے ’’پی ایم گتی شکتی وژن‘‘ کے تحت لاجسٹکس، انڈسٹریل انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹیشن سہولیات میں نمایاں بہتری آئی ہے، جس سے سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوا ہے۔
AdaniConneX Visakhapatnam: آندھرا پردیش بنے گا عالمی ڈیجیٹل ہب، اڈانی گروپ کا وشاکھاپٹنم میں 10 ارب ڈالر کا میگا پروجیکٹ کا اعلان
یہ منصوبہ صرف ڈیجیٹل انفراسٹرکچر تک محدود نہیں بلکہ آندھرا پردیش کی معیشت کو بھی مضبوط کرے گا۔ اس سے مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور ریاست کو عالمی ڈیجیٹل نقشے پر ایک اہم مقام حاصل ہوگا۔
Srinagar International Airport: مرکز نے سری نگر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 1,677 کروڑ روپے کی لاگت سے سول انکلیو کی ترقی کو دی منظوری
نئے ٹرمینل کا ڈیزائن جدید طرز تعمیر اور کشمیر کی ثقافتی وراثت کا حسین امتزاج ہوگا، جس میں روایتی لکڑی کی نقش و نگاری اور مقامی دستکاری کی جھلک نمایاں ہوگی۔ مسافروں کی سہولت کے لیے کشادہ لاؤنج، منظم پروسیسنگ ایریاز اور جدید سکیورٹی و چیک ان سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
Wings India 2026: ’’ایک دہائی میں ایوی ایشن سیکٹر میں تاریخی تبدیلی‘‘ ونگز انڈیا 2026 سے وزیراعظم مودی کا خطاب
وزیراعظم نریندر مودی کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سیاحت کے شعبے کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور ملک بھر کے سیاحتی مقامات کو جدید بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کو ایک بڑے عالمی ایوی ایشن حب کے طور پر ابھرتے ہوئے طیارہ ڈیزائن، مینوفیکچرنگ اور ایم آر او کے شعبے میں خود کفیل بننا ہوگا۔
Adani-Owned Navi Mumbai Airport: نوی ممبئی ایئرپورٹ نے 19 دن میں ایک لاکھ مسافروں کا ہندسہ پار کیا، کمرشیل آپریشن کے ابتدائی دنوں میں مسافروں کا زبردست ردعمل
نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے عہدیداروں کے مطابق مسافروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ جدید انفراسٹرکچر، آسان عمل، اور مؤثر انتظام کا نتیجہ ہے۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے کہا کہ آپریشنز کو بتدریج وسعت دی جا رہی ہے، جبکہ حفاظت اور سروس کے معیار کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔
Make in India programme: اشونی ویشنو نے راہل گاندھی کے بیان کو بنیاد بنا کر مودی حکومت کی کامیابی گنوائی، ’میک اِن انڈیا‘ پروگرام کی تعریف
حکومت کا دعویٰ ہے کہ ’میک ان انڈیا‘ کے تحت بھارت نہ صرف روزگار کے نئے مواقع پیدا کر رہا ہے بلکہ عالمی مینوفیکچرنگ میں ایک قابلِ اعتماد متبادل کے طور پر ابھر رہا ہے۔ فاکس کون جیسے منصوبوں کو اسی حکمتِ عملی کا عملی نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
Cabinet approves 13 new stations for DMRC: دہلی میٹرو فیز–IV اے: مرکزی کابینہ نے دہلی میٹرو کے لیے 13 نئے اسٹیشنوں کی تعمیر کی منظوری دی
دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (DMRC) کو حال ہی میں آئی سی آئی ایوارڈز 2025 کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ اعزاز موجپور تا مجلس پارک کوریڈور کے لیے دیا گیا، جو فیز–IV کا ایک اہم حصہ ہے اور پنک لائن کی توسیع کے طور پر کام کرے گا۔ اس کوریڈور کی تکمیل کے بعد دہلی میں ملک کی پہلی سرکلر رنگ میٹرو لائن وجود میں آئے گی، جو دارالحکومت میں کنکٹیوٹی اور شہری نقل و حمل کے لیے ایک سنگِ میل ثابت ہوگی۔





