Bharat Express DD Free Dish

Indian Player

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ بارش کے سبب بے نتیجہ رہا۔ بدھ کو کینبرا میں بارش کے سبب دو مرتبہ کھیل روکنا پڑا۔ اب اس سیریز کا دوسرا میچ 31 اکتوبر کو میلبرن میں کھیلا جائے گا۔

پرتھوی شا نے رنجی ٹرافی 2025-26 سیزن میں اپنی نئی ٹیم مہاراشٹر کی جانب سے کھیلتے ہوئے تاریخ رقم کر دی ہے۔ گھریلو ٹیم کے لیے یہ ان کا صرف دوسرا میچ ہے اور اسی میں انہوں نے ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرا لیا۔

سچن تیندولکر نے Ten X You کے نام سے ایک نیا برانڈ لانچ کیا ہے، جس میں اسپورٹس جوتے اور دیگر مصنوعات شامل ہیں۔ اس برانڈ کا مقصد بھارت میں کھیلوں سے محبت کو عملی سرگرمی میں تبدیل کرنا اور ہر فرد کو جسمانی طور پر متحرک بنانا ہے۔

ممبئی ایئرپورٹ پر ہاردک پانڈیا اور مہیکا شرما کو بلیک آؤٹ فٹ میں دیکھا گیا۔ دونوں کی پہلی عوامی موجودگی اور میچنگ لُک نے مداحوں میں ان کے رشتے  کے حوالے سے تجسس بڑھا دیا ہے۔

پیرس پیرا اولمپکس 2024 اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔ اس بار ہندوستان نے 7 طلائی، 9 چاندی اور 13 کانسی کے تمغے جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔ ہندوستان تمغوں کی تعداد میں 170 ممالک میں 18 ویں نمبر پر ہے۔

پی ایم نے پیرالمپکس میں ہندوستان کی اب تک کی بہترین کارکردگی پر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور کھلاڑیوں سے کہا کہ ان کی کارکردگی نے ملک کے نوجوانوں کو متاثر کیا ہے اور یہ ان کا تعاون ہے کہ مختلف کھیل مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔

سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر کے کپتان کرسٹیانو رونالڈوجب بھی کوئی گول کرتے ہیں تو تیز دوڑتے ہوئے اچھل کر دونوں ہاتھوں کو اوپر سے اٹھاتے ہوئے نیچے لے جاتے ہیں اور ایک خاص پوز دیتے ہیں ۔یہ پوز پوری دنیا میں مشہور ہے اور کئی کرکٹر اس کی نقل بھی کرتے ہیں۔