Bharat Express DD Free Dish

Indian Cricket Team

 انڈیا کی میزبانی میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کا آغاز والا ہے۔ ٹورنامنٹ 5 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ لیکن اس سے پہلے تمام 10 ٹیموں کو 2-2 پریکٹس میچ بھی کھیلنے ہوں گے۔ تمام 10 ممالک نے پہلے ہی ٹورنامنٹ کے لیے اپنی ٹیموں کا اعلان کر دیا تھا۔ لیکن اس اسکواڈ …

ہندوستان کی جانب سے پہلی بولنگ میں محمد شامی نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے بعد بلے بازی میں شبمن گل نے 74 رنز کی اننگز کھیلی اور رتوراج گائیکواڑ نے 71 رنز کی اننگز کھیلی

بی سی سی آئی نے ابتدائی دو میچوں کے لئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا جبکہ آخری اور تیسرے مقابلے کے لئے 17 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ اس میں روہت شرما، وراٹ کوہلی، ہاردک پانڈیا اورکلدیپ یادو کی واپسی ہوئی ہے۔

سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر کے کپتان کرسٹیانو رونالڈوجب بھی کوئی گول کرتے ہیں تو تیز دوڑتے ہوئے اچھل کر دونوں ہاتھوں کو اوپر سے اٹھاتے ہوئے نیچے لے جاتے ہیں اور ایک خاص پوز دیتے ہیں ۔یہ پوز پوری دنیا میں مشہور ہے اور کئی کرکٹر اس کی نقل بھی کرتے ہیں۔

ایشیا کپ 2023 کے فائنل میں قہر برپا کرنے والے ٹیم انڈیا کے تیز گیند بازمحمد سراج نے ٹیم میں اپنی جگہ اپنی محنت کے دم پر بنائی ہے۔ ان کی زندگی جدوجہد سے پُررہی ہے۔

 ہندوستانی ٹیم نے بابراعظم کی قیادت والی پاکستانی ٹیم کو 228 رنوں سے ہرا دیا ہے۔ ونڈے میں ہندوستان کی یہ سب سے بڑی جیت ہے۔

ایشیا کپ میں ہفتہ کو ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔ جسپریت بمراہ پاکستان کے خلاف بیٹنگ کے لیے آئے۔ تاہم جسپریت بمراہ کو بارش کی وجہ سے گیند بازی کا موقع نہیں ملا۔ ہندوستانی ٹیم پیر کو نیپال کے خلاف کھیلے گی۔ ساتھ ہی اس کے بعد سپر 4 راؤنڈ بھی کھیلے جائیں گے۔ ایشیا کپ کا سپر فور راؤنڈ 6 ستمبر سے کھیلا جائے گا۔

ایشیا کے چوتھے مقابلے میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اہم مقابلہ کھیلا جا رہا ہے۔ حالانکہ اس میچ میں بارش رکاوٹ بن گئی ہے اورمیچ روک دیا گیا ہے۔

India vs Pakistan: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سری لنکا کے کینڈی میں 2 ستمبر کو مقابلہ کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں بارش سے خلل پڑنے کا امکان ظاہرکیا جا رہا ہے اور ایسے میں میچ منسوخ بھی ہوسکتا ہے۔

India vs Pakistan: ایشیا کپ 2023 میں ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں 2 ستمبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔ اس مقابلے کا دونوں ٹیموں کے فینس کو بے صبری سے انتظار ہے۔