Pragyan Ojha new Chief Selector: بی سی سی آئی کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں ردوبدل، پرگیان اوجھا نئے چیئرمین مقرر
بی سی سی آئی نے ٹیم انڈیا کے انتخاب سے متعلق ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے سابق اسپنر پرگیان اوجھا کو بھارتی مردوں کی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا نیا چیئرمین مقرر کیا ہے۔ وہ اجیت اگرکر کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالیں گے۔ اپنے شاندار کرکٹ کیریئر اور ٹیسٹ میچوں میں سینئر ہونے کی بنیاد پر پرگیان اوجھا کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔
Ranji Trophy: نیوزی لینڈ روانہ ہونے سے پہلے رنجی ٹرافی میں حصہ لیں گے شبھمن گل، چھتیس گڑھ کے خلاف کھیلیں گے
شبھمن گل کو آخری وقت میں ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ ادے سہارن ٹیم کی کپتانی جاری رکھیں گے۔ نیوزی لینڈ میں ہندوستان کی ون ڈے سیریز 4 سے 15 نومبر تک کھیلی جائے گی، لیکن گل صرف ابتدائی تین میچوں میں حصہ لیں گے۔ اس کے بعد وہ 50 اوور کے فارمیٹ کی کپتانی شریس ایئر کے حوالے کردیں گے اور اپنی پوری توجہ اس کے بعد ہونے والی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز پر مرکوز کریں گے۔
Smriti Mandhana to begin her journey as Captain: ہماری توجہ اس بات پر ہے کہ اگلے 2 سے 3 سال میں ہندوستانی کرکٹ کو آگے کیسے بڑھایا جائے۔ ہمارے سامنے کئی بڑے ٹورنامنٹ ہیں- اسمرتی مندھانا
ہندوستانی کپتان کی توجہ فی الحال ٹیم کے لیے نئے معیار قائم کرنے پر ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ خاص طور پر ٹی 20 فارمیٹ میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔نائب کپتان شیفالی ورما نے کہا، ’’ہمیں ٹی 20 میں بے خوف ہو کر کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے، لیکن اس کے ساتھ سمجھ داری سے بھی کام لینا ہوگا۔
India Wins Eighth Title: بھارت نے ریکارڈ آٹھویں بار ویمنز ایشیا کپ کا خطاب کیا اپنے نام، فائنل میں سری لنکا کو 72 رنز سے دی شکست
سری لنکا کو 72 رنز سے شکست دے کر بھارتی خواتین ٹیم نے ویمنز ایشیا کپ کی تاریخ میں اپنی آٹھویں ٹرافی جیت لی۔ شاندار بلے بازی اور اس کے بعد شری چرنی اور دیپتی شرما کی عمدہ گیند بازی نے بھارت کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔
Devdutt Padikkal equals Virat Kohli’s record:دیودت پڈیکل نے کولمبوٹیسٹ میں سنچری جڑکروراٹ کوہلی کی برابری کی،دگجوں کی فہرست میں شامل
سری لنکا کے خلاف کولمبو ٹیسٹ میچ میں بھی بھارتی بلے باز دیو دت پڈیکل کے بلے کا کمال دیکھنے کو ملا، جہاں ان کے بلے سے سیریز کی دوسری سنچری دیکھنے کو ملی۔ پڈیکل سنچری مکمل کرنے کے بعد 117 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
Will Kuldeep Yadav be out of the second Test: دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوں گے کلدیپ یادو؟ 33 سالہ سارنش جین کو مل سکتا ہے موقع
بھارت نے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کو 165 رنز سے شکست دی، کولمبو میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں سارنش جین کے انٹرنیشنل ڈیبیو کا امکان، سارنش جین مدھیہ پردیش کی جانب سے گھریلو کرکٹ کھیلتے ہیں اور وہ بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے کے ساتھ دائیں ہاتھ سے آف اسپن گیند بازی کرتے ہیں۔
Ind Vs SL Test Series: نمبر-3 فکس… نمبر-6 پر سرفراز یا جوریل، کون کھیلے گا؟ بولنگ کمبی نیشن بھی بنا دردِ سر
انڈیا بمقابلہ سری لنکا ٹیسٹ سے پہلے بھارت کی پلیئنگ الیون کے سلسلے میں بڑا سوال ہے۔ نمبر 6 پر سرفراز خان اور دھرو جوریل کے درمیان مقابلہ ہے۔ جانئے ممکنہ ٹیم اور بولنگ کمبی نیشن کیا ہو سکتا ہے۔
Test series against Sri Lanka: سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے عاقب نبی پہلی بار بھارتی ٹیسٹ ٹیم میں شامل، انجری کی بدولت جسپریت بمراہ باہر
بائیں گھٹنے کی انجری سے مکمل صحت یاب نہ ہونے کی بنا پر بمراہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز نہیں کھیلیں گے۔ جموں و کشمیر کے نوجوان تیزگیندباز عاقب نبی کو پہلی بار بھارتی ٹیسٹ ٹیم میں موقع دیا گیا ہے۔ عاقب نبی اب تک 43 فرسٹ کلاس میچوں میں 18 کی اوسط سے 162 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، جبکہ ایک اننگز میں پانچ وکٹیں لینے کا کارنامہ وہ 16 مرتبہ انجام دے چکے ہیں۔
India Vs England ODI: تیسرے ون ڈے میں بین ڈکٹ کی سنچری، روٹ کی شاندار اننگز اور بٹلر کا طوفانی اختتام، انگلینڈ نے بھارت کو 388 رنز کا ہدف دیا
بھارت اس میچ میں اپنے اہم تیز گیند باز جسپریت بمراہ کے بغیر میدان میں اترا۔ ان کی غیر موجودگی میں بھارتی گیند باز انگلش بلے بازوں کے سامنے بے بس نظر آئے، کوئی بھی بھارتی گیند باز 6 رنز فی اوور سے کم کی اکانومی برقرار نہیں رکھ سکا۔ تیز گیند باز گرنور برار کے لیے یہ میچ انتہائی مشکل ثابت ہوا۔ انہوں نے اپنے 10 اوورز میں 97 رنز دے دیے۔ اس کے ساتھ ہی برار لارڈز میں ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کے سب سے مہنگے گیند باز بن گئے۔
Lord’s ODI: سر گارفیلڈ سوبرز کی یاد میں بھارت اور انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے باندھی سیاہ پٹیاں، عظیم آل راؤنڈر کے انتقال پر دونوں ٹیموں نے پیش کیا خراج عقیدت
سوبرز کرکٹ کی تاریخ میں جیک کیلس کے ساتھ ان دو آل راؤنڈرز میں شامل ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 8,000 سے زائد رنز بنانے کے ساتھ 200 سے زیادہ وکٹیں بھی حاصل کیں۔ ان کے انتقال سے کرکٹ کی دنیا نے ایک ایسے عظیم کھلاڑی کو کھو دیا ہے، جس کی ہمہ جہت صلاحیتوں نے کھیل کی تاریخ پر ناقابل فراموش نقوش چھوڑے ہیں۔





