Bharat Express DD Free Dish

India Oman Ties

بھارت اور عمان کے درمیان جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ (سی اے پی اے) طے پانے کے ساتھ دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہ معاہدہ نہ صرف صدیوں پر محیط تاریخی اور تجارتی رشتوں کو مضبوط کرتا ہے بلکہ خلیجی خطے میں بھارت کے لیے نئی برآمدی منڈیوں کے دروازے بھی کھولتا ہے، جو اقتصادی اور تزویراتی دونوں لحاظ سے انتہائی اہم سمجھی جا رہی ہیں۔

بھارت اور عمان کے درمیان حال ہی میں طے پانے والا جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ (سی ای پی اے) نہ صرف دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کو نئی جہت دے گا بلکہ بھارت کے لیے برآمدی منڈیوں کی تنوع میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ یہ اعزاز وزیراعظم کی عالمی قیادت اور ہندوستان کی بڑھتی ہوئی سفارتی حیثیت کا اعتراف ہے۔ واضح رہے کہ عمان کی جانب سے دیا گیا یہ اعزاز وزیراعظم نریندر مودی کو کسی غیر ملکی ملک کی طرف سے ملنے والا 29واں بین الاقوامی شہری اعزاز ہے۔ مسلسل عالمی سطح پر ملنے والی یہ پہچان عالمی امور میں ان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور وقار کی عکاس ہے۔

ہندوستان اور عمان کے درمیان مجوزہ فری ٹریڈ ایگریمنٹ (ایف ٹی اے) کو دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ معاشی تعاون کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ اس معاہدے کے نفاذ سے نہ صرف ہندوستان اور عمان کے باہمی تجارتی تعلقات مضبوط ہوں گے بلکہ مشرقِ وسطیٰ کے خطے کے ساتھ ہندوستان کے معاشی روابط کو بھی نئی جہت ملے گی۔

وزیراعظم مودی نے ہندوستان-عُمان تعلقات کے جشن کے بارے میں بھی کہا ’’ہم یہاں ہندوستان-عُمان میتری پَرو بھی منا رہے ہیں۔‘‘ اس کی اہمیت کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’ایم فار میری ٹائم ہیریٹیج، اے فار اسپائریشنز، آئی فار انوویشن، ٹی فار ٹرسٹ اینڈ ٹیکنالوجی، آر فار ریسپیکٹ اور آئی فار انکلوسیو گروتھ۔‘‘

وزیر اعظم مودی کے تاریخی دورۂ عمان نے ہندوستان اور عمان کے صدیوں پرانے تعلقات کو ایک نئی سمت اور نئی بلندی عطا کی ہے۔ جمعرات 18 دسمبر 2025 کو مسقط میں دونوں ممالک کے درمیان جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ یعنی سی ای پی اے پر دستخط کیے گئے، جسے دو طرفہ تعلقات میں ایک سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

وزیرِ اعظم مودی دو روزہ سرکاری دورے پر عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچ گئے ہیں۔ مسقط کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر عمان کے نائب وزیرِ اعظم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیرِ اعظم مودی نے مسقط پہنچنے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ مسقط، عمان وہ سرزمین ہے جس کے بھارت کے ساتھ مضبوط دوستی اور گہرے تاریخی رشتے ہیں۔

وزیراعظم مودی جمعرات کو عمان کے سلطان ہیثم بن طارق سے دو طرفہ مذاکرات کریں گے۔ اس دوران بھارت اور عُمان کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پر دستخط کیے جائیں گے۔ 18 دسمبر کو ہونے والا یہ معاہدہ دونوں ممالک کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے لیے ایک اہم سنگ میل مانا جا رہا ہے۔