مسقط: وزیراعظم نریندر مودی نے عمان میں مقیم بھارتی برادری کی ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی برادری بقائے باہمی اورتعاون کی زندہ مثال بن چکا ہے۔ وہ جمعرات کو مسقط میں بھارتی کمیونٹی اور طلبہ سے خطاب کر رہے تھے۔
جوش و خروش سے بھرپور استقبال
وزیراعظم مودی کے خطاب کا آغاز ’’بھارت ماتا کی جے‘‘، ’’وندے ماترم‘‘ اور ’’مودی، مودی‘‘ کے نعروں سے ہوا، جو بیرون ملک مقیم بھارتیوں کے اپنے وطن سے گہرے جذباتی رشتے کی عکاسی کرتا ہے۔
Some more glimpses from the community programme in Muscat…
The affection, pride and emotional connect reflect the strength of our people-to-people ties. pic.twitter.com/tU5fgArKB0
— Narendra Modi (@narendramodi) December 18, 2025
تنوع، بھارتی ثقافت کی بنیاد
وزیراعظم مودی نے کہا کہ بھارت کا ثقافتی تنوع اس کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ ’’ہمارے یہاں ہر دن نئے رنگ لاتا ہے، ہر موسم ایک تہوار بن جاتا ہے اور ہر روایت ایک نیا خیال پیش کرتی ہے۔‘‘ اسی تناظر میں انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ دنیا کے جس حصے میں بھی بھارتی بستے ہیں، وہ تنوع کا احترام کرتے ہیں۔
دیوالی کو یونیسکو کی عالمی پہچان
وزیراعظم مودی نے دیوالی کو یونیسکو کی غیر مادی ثقافتی وراثت کی فہرست میں شامل کیے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ بھارتی تہذیب کی عالمی اہمیت کا اعتراف ہے۔ ’’اب دیوالی کا دیا صرف ہمارے گھروں کو نہیں بلکہ پوری دنیا کو روشن کرے گا۔ یہ دنیا بھر کے بھارتیوں کے لیے فخر کی بات ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ دیوالی کی عالمی پہچان امید، ہم آہنگی اور انسانیت کے پیغام کی علامت ہے۔
An unforgettable community programme in Muscat!
Seeing so many students was truly wonderful. The presence of the Indian diaspora from different parts of India made it even more special. Our diaspora carries diverse traditions yet they are united by a shared sense of belonging.… pic.twitter.com/tJ8LsvUOMr
— Narendra Modi (@narendramodi) December 18, 2025
بھارت–عُمان میتری پرو کا جشن
وزیراعظم مودی نے ہندوستان-عُمان تعلقات کے جشن کے بارے میں بھی کہا ’’ہم یہاں ہندوستان-عُمان میتری پَرو بھی منا رہے ہیں۔‘‘ اس کی اہمیت کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’ایم فار میری ٹائم ہیریٹیج، اے فار اسپائریشنز، آئی فار انوویشن، ٹی فار ٹرسٹ اینڈ ٹیکنالوجی، آر فار ریسپیکٹ اور آئی فار انکلوسیو گروتھ۔‘‘
M – سمندری وراثت
A – امنگیں
I – اختراع
T – اعتماد اور ٹیکنالوجی
R – احترام
I – جامع ترقی
انہوں نے کہا کہ یہ میتری پرو دونوں ممالک کی دوستی، مشترکہ تاریخ اور خوشحال مستقبل کا جشن ہے۔
قدیم بحری روابط کا حوالہ
وزیراعظم مودی نے کہا کہ بھارت اور عمان کے تعلقات ہمیشہ گہرے اور زندہ رہے ہیں۔ ’’بحرِ ہند کی مانسونی ہواؤں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو سمت دی۔ ہمارے آباؤ اجداد لوٹھل، ماندوی اور تمللپتی جیسی بندرگاہوں سے لکڑی کی کشتیوں میں مسقط، صور اور صلالہ پہنچتے تھے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ماندوی سے مسقط تک کے ان تاریخی روابط کو سفارت خانے کی جانب سے ایک کتابی شکل دی گئی ہے، جو خوش آئند ہے۔
اقتصادی اصلاحات اور سی ای پی اے
اس سے قبل وزیراعظم مودی نے بھارت–عمان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے گزشتہ 11 برسوں میں بھارت میں کی گئی اقتصادی اصلاحات کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’بھارت نے صرف پالیسیاں نہیں بدلیں بلکہ اپنی اقتصادی ساخت (ڈی این اے) کو تبدیل کیا ہے۔‘‘ انہوں نے جی ایس ٹی اور دیوالیہ پن و افلاس قانون (IBC) کو شفافیت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کے لیے اہم قرار دیا اور کہا کہ جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ (CEPA) دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی توانائی اور سمت دے گا۔
عمان آمد اور دورے کی اہمیت
وزیراعظم مودی بدھ کو عمان پہنچے تھے، جہاں مسقط ہوائی اڈے پر عمان کے نائب وزیراعظم برائے دفاعی امور سید شہاب بن طارق آل سعید نے ان کا استقبال کیا اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ یہ دو روزہ دورہ سلطان ہیثم بن طارق کی دعوت پر ہو رہا ہے، جس کا مقصد اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانا اور تجارتی و اقتصادی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب بھارت اور عمان کے سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہو رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

