Bharat Express DD Free Dish

India judiciary

سپریم کورٹ میں جسٹس کے وی وشواناتھن اور جسٹس آلوک آرادھے کی بنچ کے سامنے ہنگامہ آرائی اور درخواست گزار کی بدزبانی اور کاغذات اچھالنے کے باوجود  جج صاحبان نے توہین عدالت کی کارروائی سے گریز کیا۔ درخواست گزار نے چیف جسٹس کے خلاف نازیبا الفاظ بھی استعمال کیے۔

یہ حکم اس وقت جاری کیا گیا جب 2022 کے ایک ماب لنچنگ مقدمے میں سزا سنانے کے بعد انہیں مسلسل دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ 12 جون کو جج تبسم خان نے 2022 کے ماب لنچنگ مقدمے میں 14 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ یہ مقدمہ 3 اگست 2022 کو ایک شخص کو گائے اسمگلنگ کے شبہے میں تشدد کرکے قتل کرنے سے متعلق تھا۔

عدالت نے سابق رکن اسمبلی الکا لامبا کو امتناعی احکامات کی خلاف ورزی، سرکاری ملازمین کو فرائض کی انجام دہی سے روکنے اور دیگر الزامات کے تحت مجرم قرار دیا۔ اس معاملے میں پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

اے پی سی آر نے دہلی فساد سازش معاملہ میں سپریم کورٹ کی جانب سے خالد سیفی کو دی گئی چھ ماہ کی عبوری ضمانت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ نہ صرف خالد سیفی اور تسلیم احمد کے لیے ایک بڑی راحت ہے بلکہ یہ آئینی حقوق، قانونی تقاضوں اور شخصی آزادی کے تحفظ کے لیے عدالتی نگرانی کی اہمیت کی توثیق بھی ہے۔

مدھیہ پردیش حکومت نے جبل پور کے برگی باندھ کروز حادثے کی عدالتی جانچ کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ریٹائرڈ جسٹس سنجے دویدی کی سربراہی والا کمیشن 5 نکات پر تحقیقات کرے گا، جبکہ پورے صوبے میں آبی ٹرانسپورٹ کا آڈٹ بھی کیا جائے گا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بیف سے متعلق قانون کے تحت کارروائی کے لیے مجاز لیبارٹری سے تصدیق لازمی ہے۔ عدالت نے کہا کہ اگر حکومت چاہے تو یہ معاوضہ متعلقہ افسران، بشمول میرٹھ ڈویژن کے کمشنر، ضلع مجسٹریٹ اور متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او سے وصول کرسکتی ہے۔

سپریم کورٹ نے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پریہ کپور سچدیو سمیت 22 افراد کو نوٹس جاری کیا ہے اور ان سے تفصیلی جواب طلب کیا ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے دونوں فریقین کو یہ مشورہ بھی دیا کہ وہ اس تنازع کو باہمی رضامندی اور ثالثی کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کریں تاکہ طویل قانونی جنگ سے بچا جا سکے۔

عدالت کی یہ آبزرویشن اس لیے اہم سمجھی جا رہی ہے کیونکہ بھارتی آئین کے آرٹیکل 356 کے تحت کسی ریاست میں آئینی نظام کی ناکامی صدر راج نافذ کرنے کی بنیاد بن سکتی ہے۔ فی الحال اس معاملے کی سماعت جاری ہے اور اگلی سماعت جمعہ کو مقرر کی گئی ہے۔

مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کی اندور بنچ نے پہلے ہی ہدایت دی تھی کہ تمام فریقین اے ایس آئی کی رپورٹ پر اپنے اعتراضات اور تجاویز آئندہ سماعت سے قبل جمع کرائیں، جو 2 اپریل کو مقرر ہے۔ عدالت نے یہ بھی اشارہ دیا ہے کہ وہ سماعت سے قبل مقام کا دورہ کر سکتی ہے۔ اے ایس آئی نے اس متنازع مقام پر 98 دن تک سائنسی سروے کیا تھا اور 15 جولائی 2024 کو اپنی رپورٹ پیش کی تھی۔

چیف جسٹس بی آر گوئی نے یہ خطاب ہنوئی میں منعقدہ 38ویں لاوسیا (LAWASIA) کانفرنس سے ورچوئل خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کو انصاف، وقار اور مساوات کا آلہ بننا چاہیے۔