Bharat Express DD Free Dish

India AI Summit 2026

بھارت میں جاری انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 کے چوتھے دن وزیراعظم مودی نے ایک تاریخی خطاب میں کہا کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) انسان کی زندگی میں ایک انقلاب برپا کر سکتی ہے اور انسانی صلاحیت کو کئی گنا بڑھا سکتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اے آئی کے کوڈز کو پبلک کیا جانا چاہیے تاکہ یہ دنیا کی بھلائی کے لیے استعمال ہو۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آج دنیا میں دو طرح کے لوگ موجود ہیں، ایک وہ جو اے آئی سے خوفزدہ ہیں اوردوسرے وہ جو اس میں مستقبل اورمواقع دیکھتے ہیں۔ بھارت خوف کے بجائے امکانات پر یقین رکھتا ہے اورمصنوعی ذہانت کو انسان مرکزترقی کے مؤثر ذریعہ کے طورپرآگے بڑھا رہا ہے۔

دارالحکومت دہلی میں واقع بھارت منڈپم میں جاری انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کی تقریر ایک منفرد تکنیکی خصوصیت کے باعث توجہ کا مرکز بن گئی۔ ان کے خطاب کو ایک خصوصی آرٹیفیشل انٹیلی جنس فیچر کے ذریعے حقیقی وقت میں سائن لینگویج (اشاراتی زبان) میں منتقل کیا گیا، جسے حاضرین نے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کی مثال قرار دیا۔

سمٹ کے دوران صدر میکرون نے وزیر اعظم مودی سے ایک اہم اپیل بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کی جا چکی ہے اور امید ظاہر کی کہ بھارت بھی اسی سمت میں پیش رفت کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کم عمر بچوں کے تحفظ اور ذہنی صحت کے پیش نظر اس طرح کے اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔

عالمی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل اور الفابیٹ کے سی ای او سندر پچائی نے کہا ہے کہ وہ بھارت میں تیزی سے رونما ہونے والی تبدیلیوں سے بے حد متاثر ہیں اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) اربوں لوگوں کی زندگیوں میں مثبت انقلاب لا سکتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اے آئی کے حوالے سے دنیا کو جرات مندانہ رویہ اختیار کرنا ہوگا تاکہ اس کی مکمل صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔

بل گیٹس کی عدم شرکت کو امریکی مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق حالیہ منظرِ عام پر آنے والی دستاویزات کے تناظر میں بھی دیکھا جا رہا ہے۔ جیفری ایپسٹین پر جنسی جرائم اور نابالغوں کی اسمگلنگ کے سنگین الزامات عائد تھے۔

2025 میں فرانس کے دارالحکومت میں منعقد ہونے والے اے آئی سمٹ میں بھی عالمی سطح کی شخصیات اور کمپنیوں نے شرکت کی تھی، تاہم مجموعی حاضری کے اعتبار سے سروم اے آئی کا لانچ ایونٹ زیادہ توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔