پی ایم نریندر مودی نے نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقدہ انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 سے خطاب کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت کے مستقبل کے لیے ’’MANAV وژن‘‘ پیش کیا اور کہا کہ اے آئی انسانیت کے مستقبل کو تشکیل دے گی، اس لیے اس کے استعمال میں ذمہ داری انتہائی ضروری ہے۔ وزیر اعظم مودی نے اس عالمی اجتماع کو دنیا کی بڑی اور تاریخی اے آئی کانفرنسوں میں شمار کرتے ہوئے 140 کروڑ بھارتی عوام کی جانب سے شریک ممالک کے نمائندوں کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سمٹ میں 100 سے زائد ممالک کی نمائندگی موجود ہے جہاں دنیا بھر کے ماہرین، پالیسی ساز اور نوجوان اختراع کار مستقبل کی ٹیکنالوجی کی سمت متعین کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس ایسے بھارت میں ہو رہا ہے جو دنیا کی تقریباً چھٹی آبادی کی نمائندگی کرتا ہے، سب سے بڑی نوجوان آبادی رکھتا ہے اور عالمی سطح پر ٹیکنالوجی صلاحیتوں کا ایک بڑا مرکز بن چکا ہے۔
India is not just a part of the AI revolution, but is leading and shaping it. Speaking at the India AI Impact Summit in Delhi.
https://t.co/m14PGy4LvI— Narendra Modi (@narendramodi) February 19, 2026
اے آئی کو انسان دوست اور اخلاقی بنانا وقت کی ضرورت
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آج مصنوعی ذہانت کو جس سمت میں آگے بڑھایا جائے گا، وہی آنے والے وقت کا تعین کرے گی۔ ان کے مطابق اصل سوال یہ نہیں کہ اے آئی مستقبل میں کیا کر سکتی ہے بلکہ یہ ہے کہ موجودہ دور میں ہم اسے کس مقصد اور کس ذمہ داری کے ساتھ استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ اے آئی کو مشین سینٹرک کے بجائے ہیومن سینٹرک بنانا ضروری ہے تاکہ انسان محض ڈیٹا یا وسائل تک محدود نہ ہو جائے۔ بھارت اے آئی کو ’’سب کے فائدے اور سب کی خوشحالی‘‘ کے اصول کے تحت فروغ دینا چاہتا ہے، خاص طور پر گلوبل ساؤتھ کے ممالک کے لیے اسے شمولیت اور بااختیار بنانے کا ذریعہ بنایا جائے۔
وزیر اعظم نے MANAV وژن کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ اس میں
M سے مراد اخلاقی نظام،
A سے جوابدہ طرز حکمرانی،
N سے قومی خودمختاری،
دوسرے A سے قابل رسائی اور جامع نظام،
اور V سے قابل اعتماد و قانونی فریم ورک ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں دو طرح کے لوگ موجود ہیں، ایک وہ جو اے آئی سے خوفزدہ ہیں اوردوسرے وہ جو اس میں مستقبل اورمواقع دیکھتے ہیں۔ بھارت خوف کے بجائے امکانات پر یقین رکھتا ہے اورمصنوعی ذہانت کو انسان مرکزترقی کے مؤثر ذریعہ کے طورپرآگے بڑھا رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


