IND vs ENG Test Series: ہندوستان کے خلاف سیریز میں نہیں کھیل پائیں گے انگلینڈ کے بلے باز بروک، ذاتی وجوہات کی بنا پر واپس پہنچے وطن
انگلینڈ نے آخری بار 2012 میں بھارت میں ٹیسٹ سیریز جیتی تھی۔ تب سے ٹیم نے ہندوستان میں 2 ٹیسٹ سیریز کھیلی، لیکن ایک بھی نہیں جیت سکی۔ ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر بھی پچھلی سیریز نہیں جیت سکی، جب ہندوستان نے 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 2-2 سے ڈرا کر دی تھی۔
IND vs ENG: حیدرآباد ٹیسٹ میں کوہلی بنا سکتے ہیں ریکارڈ، انگلینڈ کے خلاف سنچری کی ضرورت
وراٹ نے اب تک 113 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 8848 رنز بنائے ہیں۔ انہیں 9000 رنز مکمل کرنے کے لیے 152 رنز درکار ہیں۔ کوہلی نے اس فارمیٹ میں 29 سنچریاں اور 30 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔
IND vs ENG: حیدرآباد میں انگلینڈ سے ٹکرائے گی ٹیم انڈیا، پڑھیں ٹیسٹ کرکٹ میں کون کس پر بھاری؟
ہندوستان کے موجودہ کھلاڑیوں کی فہرست میں وراٹ کوہلی سرفہرست ہیں۔ کوہلی نے 8 میچوں میں 1991 رنز بنائے ہیں۔ کوہلی نے اس دوران 5 سنچریاں اور 9 نصف سنچریاں اسکور کیں۔
India vs England: کے ایل راہل کو دوسری بار اچھی فیلڈنگ کے لئے ملا میڈل، جیت کے بعد ڈریسنگ روم میں جشن
ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں نے انگلینڈ کے خلاف جیت کا جشن بڑے جوش و خروش سے منایا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 229 رنز بنائے تھے۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 129 رنز کے اسکور پر ڈھیر ہو گئی۔
IND vs ENG: انڈیا نے 20 سال بعد ورلڈ کپ میں انگلینڈ کو شکست دی، ورلڈ کپ میں چھٹی جیت، محمد شامی اور بمراہ کی شاندار گیند بازی
ہندوستان کی جیت کے ہیرو فاسٹ بولر محمد شامی اور جسپریت بمراہ تھے۔ ان دونوں نے کم اسکور والے میچ میں انگلینڈ کے ٹاپ آرڈر کو تہس نہس کر دیا۔ شامی نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ وہیں بمراہ نے تین انگلش بلے بازوں کو اپنا شکار بنایا۔
IND vs ENG: انگلینڈ کو 5واں جٹھکا ، انڈین گیند بازوں کا شاندار مظاہرہ
روہت اور شبمن نے اننگز کا آغاز کیا تھا۔ روہت نے تیسرے اوور میں 2 چھکے اور ایک چوکا لگایا۔ ویراٹ کوہلی بھی ناکام رہے۔ انہوں نے 9 گیندوں کا سامنا کیا لیکن کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔ شریاس آئر بھی سستے میں پویلین لوٹ گئے۔ روہت شرما پچاس سکور کرنے کے بعد کریز پر جمے
Kerala Bomb Blast: کیرالہ میں دھماکے کے بعد یوپی میں الرٹ، بھارت انگلینڈ میچ کے دوران لکھنؤ میں سیکورٹی کے انتظامات بڑھا دیے گئے
بھارت اور انگلینڈ کا میچ آج دارالحکومت لکھنؤ میں کھیلا جا رہا ہے۔ کیرالہ میں بم دھماکے کے بعد لکھنؤ میں سیکورٹی انتظامات مزید بڑھا دیے گئے ہیں۔ لکھنؤ پولیس نے پہلے 600 پولیس فورس تعینات کی تھی لیکن کیرالہ کے واقعہ کے بعد سادہ کپڑوں میں الگ الگ افسران کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی اور ڈرون کیمروں کے ذریعے بھی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔
ENG vs IND: ورلڈ کپ میچ دیکھنے والے ایکانہ اسٹیڈیم جانے سے پہلے ضرور پڑھیں یہ اہم معلومات، ورنہ ضبط کر لی جائے گی گاڑی
اسٹیڈیم کے اطراف کے علاقوں میں ٹریفک کے حوالے سے بھی سخت ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ہسڈیا سے سوشانت گالف سٹی جانے والی بسوں اور آٹوز کو میچ کے دوران شہید پتھ پر رکنے سے سختی سے منع کیا گیا ہے۔
IND vs ENG: ٹیم انڈیا ورلڈ کپ میں 20 سال سے انگلینڈ کو نہیں ہرا سکی،کیا لکھنؤ میں ختم ہوگی جیت کی خشک سالی؟
ٹیم انڈیا نے 20 سال پہلے ورلڈ کپ میں ان کے خلاف آخری میچ جیتا تھا۔ اس میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 250 رنز بنائے۔ اس میچ میں سچن تندولکر نے نصف سنچری بنائی تھی۔ راہل دریوڈ نے 62 رنز کی اہم اننگز کھیلی تھی۔
IND vs ENG: بھارت اور انگلینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ، ٹاس کے بعد میچ شروع نہ ہو سکا
گوہاٹی میں مسلسل بارش اور خراب موسم کے باعث بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا وارم اپ میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ میچ کا ٹاس ہو چکا تھا لیکن بارش کے باعث میچ شروع نہ ہو سکا۔