Bharat Express DD Free Dish

Home Minister Amit Shah

جے شاہ آئی سی سی میں سینئر عہدے پر فائز ہونے والے پانچویں ہندوستانی ہیں۔ اس سے پہلے این سری نواسن (2014–15) اور ششانک منوہر (2016–2020) نے آئی سی سی کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دی ہیں، جب کہ جگموہن ڈالمیا (1997–2000) اور شرد پوار (2010–2012) آئی سی سی کے صدر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

حال ہی میں الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا تھا۔ دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد یہاں پہلی بار اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے جموں و کشمیر میں تین مرحلوں میں اسمبلی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔

امت شاہ نے کہا کہ این سی سی ایف، این اے ایف ای ڈی اور ریاست کے درمیان ایتھنول کی پیداوار کے لیے ایک معاہدہ ہونا چاہیے تاکہ کسانوں کو مکئی کی کاشت کے لیے ترغیب دی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مکئی کی کاشت میں لاگت بھی کم ہے اور کسانوں کی تمام مکئی مرکزی حکومت کم از کم امدادی قیمت پر خریدے گی۔

امت شاہ نے اپنی تقریر میں پی ایم نریندر مودی کے اچھے کاموں کو بھی شمار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی اقربا پروری کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ نریندر مودی نے ذات پات کا خاتمہ کیا ہے۔ اورنگزیب نے کاشی وشوناتھ مندر کو گرا دیا تھا، لیکن مودی نے اسے دوبارہ تعمیر کیا۔

امت شاہ نے کہا کہ جب وزیر اعظم مودی نے آزادی کا امرت مہوتسو منانے کا فیصلہ کیا تو اس کے پیچھے تین مقاصد تھے۔ پہلا ہدف ملک کے ہر بچے، نوجوان اور شہری کو جدوجہد آزادی کی پوری تاریخ یاد دلانا تھا۔ دوسرا ہدف تمام شہریوں بالخصوص نوجوان نسل کو آزادی کے 75 برسوں میں ملک کی کامیابیوں سے آگاہ کرنا تھا۔

بنگلہ دیش میں جاری خانہ جنگی کے بیچ شیخ حسینہ  اپنا ملک چھوڑ کر ہندوستان پہنچ چکی ہیں ، دہلی کے ہنڈن ایئر بیس پر شیخ حسینہ کا ہیلی کاپٹر لینڈ کیا  اور کافی دیر تک وہاں شیخ حسینہ کو انتظار کرنا پڑا ۔ ذرائع کے مطابق ایئربیس سے شیخ حسینہ کو محفوظ مقام پر لے جایاگیا ہے۔

آپ کو بتادیں کہ  1989 بیچ کے کیرالہ کیڈر کے آئی پی ایس افسر نتن اگروال نے گزشتہ سال جون میں بارڈر سیکورٹی فورس کے نئے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالا تھا۔ انہوں نے پنکج کمار سنگھ کی جگہ لی تھی، جو 31 دسمبر 2022 کو ریٹائر ہوئے تھے۔

اپنے خطاب میں، وزیر اعظم  نریندر مودی نے گورنروں پر زور دیا کہ وہ مرکز اور ریاست کے درمیان ایک مؤثر پل کا کردار ادا کریں اور لوگوں اور سماجی تنظیموں کے ساتھ اس انداز میں بات چیت کریں کہ جو لوگ پسماندہ ہیں ان کا ساتھ دیں۔

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے پیر کے روز یہاں پرانے راجندر نگر میں ایک کوچنگ سنٹر کے تہہ خانے میں سیلاب کے بعد ہلاک ہونے والے سول سروسز کے تین امیدواروں کے خاندانوں کے لیے 10-10لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مقامی لیڈر وجے مشرا نے 4 اگست 2018 کو ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا، جس میں کانگریس لیلڈر راہل گاندھی پر 2018 میں بنگلورو میں اس وقت کے بی جے پی صدر اور موجودہ وزیر داخلہ امت شاہ کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے کا الزام لگایا تھا۔