Bharat Express

Hardeep Singh Najjar

کینیڈین وزیر اعظم نے کہا، "میں نے جی 20کے آخر میں پی ایم مودی کے ساتھ یہ مسئلہ اٹھایا اور بتایا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہندوستان اس میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں بہت سے لوگ بھارتی حکومت کے خلاف بولتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ان لوگوں کو گرفتار کیا جائے۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے اس پورے معاملے پر بھارت کو سفارتی وارننگ بھی دی تھی۔

  جسٹن  ٹروڈو نے مونٹریال میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ عالمی سطح پراس کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے پیش نظر کینیڈا اور اس کے اتحادیوں کے لیے تعمیری اور سنجیدہ انداز میں ہندوستان کے ساتھ بات چیت کرنا انتہائی اہم ہے۔

  جمعرات کو اپنی رپورٹ میں کینیڈین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے ایک یونٹ سی بی سی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کینیڈا کی حکومت نے ایک سکھ شخص کے قتل کی ایک ماہ تک جاری رہنے والی تحقیقات میں انسانی اور انٹیلی جنس معلومات اکٹھی کی ہیں۔

خالصتان کے حامیوں نے ٹویٹر پر 2 جولائی کی ایک ویڈیو کو عام کیا جس میں سان فرانسسکو میں ہندوستانی قونصل خانے کو نذر آتش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔