Bharat Express DD Free Dish

Hamdard University

جامعہ ہمدرد کے زیراہتمام دارالحکومت دہلی کے وگیان بھون میں منعقدہ 15 ویں کنوکیشن تقریب طلبا کی تعلیمی زندگی سے متعلق ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوئی، جہاں خوشی، فخر اور کامیابی کے جذبات نمایاں طورپر دیکھنے کو ملے۔ تقریب میں ملک کی مختلف معزز شخصیات، مختلف شعبہ ہائے جات سے وابستہ سرکردہ شخصیات، اساتذہ کرام اور طلبا وطالبات کے اہلِ خانہ نے شرکت کی۔

جامعہ ہمدرد کے ہارٹیکلچر ڈویژن نے 10 اور 11 مارچ 2026 کو ہربل گارڈن میں “ہمدرد فلاور شو” کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام میں موسمی پھولوں، سجاوٹی پودوں اور جڑی بوٹیوں کی متنوع اور رنگین نمائش پیش کی گئی، جو جامعہ ہمدرد کے ہربل گارڈن اور کیمپس میں خوبصورتی سے تیار کیے گئے تھے۔

جامعہ ہمدرد کے نیشنل کیڈٹ کور (NCC) یونٹ نے آرکائیوز بلڈنگ میں فخر اور جوش و جذبے کے ساتھ 78 واں این سی سی ڈے منایا۔ اس تقریب میں نظم و ضبط، قیادت اور قومی خدمت کی این سی سی کی شاندار روایت کو اجاگر کیا گیا۔

آج جب ہم جامعہ ہمدرد کے وسیع و عریض کیمپس کو دیکھتے ہیں تو یہ دراصل حکیم عبد الحمید کے خواب اور محنت کا نتیجہ ہے

ایک اعلیٰ تعلیمی ادارے میں کرنل طاہر مصطفیٰ کی تقرری اس بڑھتی ہوئی ضرورت کی عکاسی کرتی ہے کہ تعلیمی قیادت کو انتظامی مہارت اور اخلاقیات دونوں کوشامل کرنا چاہئے۔ ہمدرد کمیونٹی، فیکلٹی، طلباء، ریسرچرس اوراسٹاف  نے ان کی تقرری کا مثبت انداز میں خیرمقدم کیا ہے۔

کرنل طاہرمصطفی ملٹری ایڈمنسٹریشن، اسٹریٹجک پلاننگ اورٹیکنیکل سروسزکے شعبے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ سی اے ایم ایس میں اپنے دورمیں، انہوں نے جیواسپیشل ڈیٹا، ملٹری میپنگ اورآٹومیٹیڈ سروے پروجیکٹس میں اہم کردارادا کیا ہے۔