Bharat Express DD Free Dish

78th NCC Day with Inspiring Events: جامعہ ہمدرد این سی سی یونٹ نے پُر وقار انداز میں منایا 78 واں این سی سی ڈے

جامعہ ہمدرد کے نیشنل کیڈٹ کور (NCC) یونٹ نے آرکائیوز بلڈنگ میں فخر اور جوش و جذبے کے ساتھ 78 واں این سی سی ڈے منایا۔ اس تقریب میں نظم و ضبط، قیادت اور قومی خدمت کی این سی سی کی شاندار روایت کو اجاگر کیا گیا۔

نئی دہلی میں واقع جامعہ ہمدرد میں نیشنل کیڈٹ کور (NCC) یونٹ نے آرکائیوز بلڈنگ میں فخر اور جوش و جذبے کے ساتھ 78 واں این سی سی ڈے منایا۔ تقریب میں گارڈ آف آنر، ڈرل مظاہرے، حوصلہ افزا تقاریر ، لڑکوں  و لڑکیوں، دونوں ونگز کے کیڈٹس کی ثقافتی پیشکشیں شامل تھیں۔ تقریب کے دوران یونیورسٹی، ریاست اور قومی سطح پر کیڈٹس کی سالانہ کامیابیوں کو بھی پیش کیا گیا۔

تقریب میں معزز مہمانان

تقریب کے مہمان خصوصی جامعہ ہمدرد کے معزز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ایم افشار عالم تھے، جبکہ مہمان اعزازی ماہر تعلیم اور سماجی کارکن ہینا پروین تھیں۔ دیگر معزز مہمانوں میں رجسٹرار کرنل طاہر مصطفیٰ، کنٹرولر آف ایگزامینیشنز سید سعود اختر، ڈائریکٹر سی ڈی او ای پروفیسر ڈاکٹر ایم اے سکندر، ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر پروفیسر ڈاکٹر ریشما نسرین، ڈپٹی ڈی ایس ڈبلیو ڈاکٹر عظمیٰ بانو، لیفٹیننٹ ڈاکٹر محمد آصف خان، لیفٹیننٹ مہناز بی اور 4 دہلی گرلز بٹالین کے صوبیدار میجر اجمیر سنگھ شامل تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد مہمانان کی گل پوشی اور ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر کے استقبالیہ خطاب نے تقریب کو آگے بڑھایا۔ مقررین نے این سی سی کے کردار اور نوجوانوں میں نظم و ضبط اور ذمہ داری پیدا کرنے کے مقصد پر روشنی ڈالی۔

’نظم و ضبط کامیاب زندگی کی بنیاد‘

اپنے صدارتی خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر ایم افشار عالم نے نظم و ضبط کی اہمیت کو کامیاب زندگی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے نوجوانوں میں قیادت پیدا کرنے اور ملک کی خدمت میں این سی سی کے کردار کی تعریف کی۔پروگرام  میں لیفٹیننٹ مہناز بی نے این سی سی کا حلف دلایا اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے  والے کیڈٹس کو رینک سے نوازا گیا۔ کیڈٹس کی ثقافتی پیشکشوں نے تقریب کو مزید دوبالا بنایا دیا۔

این سی سی گیت، قومی ترانہ اور شجر کاری مہم

اختتامی کلمات لیفٹیننٹ ڈاکٹر محمد آصف خان نے پیش کیے، جس میں انہوں نے تمام معزز مہمانوں، اساتذہ، کیڈٹس اور عملے کا شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں سے 78 واں این سی سی ڈے کامیابی سے منعقد ہوا۔یہ پروگرام  این سی سی گیت، قومی ترانہ اور شجر کاری مہم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، جس نے شرکاء کے اندر ملک کے روشن مستقبل کی تعمیر کے لیے مثبت جذبہ بیدار کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read