Bharat Express DD Free Dish

Colonel Tahir Mustafa has been appointed as the Registrar of Jamia Hamdard:جامعہ ہمدرد کو ملا نیا رجسٹرار، کرنل طاہر مصطفیٰ کو سونپی گئی بڑی ذمہ داری

کرنل طاہرمصطفی ملٹری ایڈمنسٹریشن، اسٹریٹجک پلاننگ اورٹیکنیکل سروسزکے شعبے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ سی اے ایم ایس میں اپنے دورمیں، انہوں نے جیواسپیشل ڈیٹا، ملٹری میپنگ اورآٹومیٹیڈ سروے پروجیکٹس میں اہم کردارادا کیا ہے۔

کرنل طاہر مصطفیٰ کو جامعہ ہمدرد کا رجسٹرار مقرر کیا گیا ہے۔

نئی دہلی: جامعہ ہمدرد کے نئے رجسٹرارکے طورپرہندوستانی فوج کے سرونگ آفیسرکرنل طاہرمصطفیٰ کی تقرری کی گئی ہے۔ کرنل طاہرمصطفیٰ کی تقرری کا نوٹیفکیشن آج بروزہفتہ (26 جولائی، 2025) کوباضابطہ طورپرجاری کردیا گیا ہے۔ ان کی یہ تقرری ڈیپوٹیشن کی بنیاد پرکی گئی ہے اوریونیورسٹی انتظامیہ نے انہیں یہ اہم عہدہ دیتے ہوئے یقین ظاہرکیا ہے کہ وہ ادارے کے انتظامی امورمیں اپنی صلاحیت اورتجربے سے نئی توانائی فراہم کریں گے۔

کون ہیں کرنل طاہر مصطفیٰ؟

کرنل طاہرمصطفیٰ ایک تجربہ کارمنتظم اورہندوستانی مسلح افواج کے ایک باصلاحیت افسرکے طورپربڑے پیمانے پر جانے جاتے ہیں۔ وہ اپنی ایمانداری، قیادت اورانتظامی صلاحیتوں کے لیے مشہور ہیں اورانہوں نے حکومت ہند میں کئی اہم عہدوں پرفائزرہ کر خدمات انجام دی ہیں۔ حال ہی میں، انہوں نے وزارت دفاع (آرمی)، حکومت ہند کے آئی ایچ کیو میں سینٹر فارآٹومیٹڈ ملٹری سروے (سی اے ایم ایس) میں ڈائریکٹرکے طورپرخدمات انجام دیں۔ وہ بین الاقوامی سرحدی ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹراوروزارت خارجہ (ایم ای اے) میں باؤنڈری سیل کے سربراہ کے عہدے پربھی فائزرہے۔ اس سے قبل، وہ اے ڈی جی ملٹری سروے، نئی دہلی میں ڈائریکٹر (ایڈمنسٹریشن اینڈ ٹریننگ) اوربہار جیو اسپیشل سینٹر، پٹنہ کے ڈائریکٹرتھے۔ ان کے ابتدائی اسائنمنٹس میں ہند-نیپال سرحد پر سروے فیلڈ انچارج اورسکم میں مشرقی سرحد پرٹاسک فورس کمانڈرکے طورپرخدمات انجام دینا شامل ہے۔ انہوں نے مرکزی، ریاستی اورنیم فوجی دستوں کی اعلیٰ ایجنسیوں کے ساتھ بڑے پیمانے پر کام کیا ہے۔ ان کی شاندارخدمات کے اعتراف میں، کرنل طاہرمصطفیٰ کو2007 میں ہندوستان کے سابق چیف آف آرمی اسٹاف، جنرل وی کے سنگھ کی جانب سے سکم میں ٹاسک فورس کمانڈرکے طورپران کے مثالی کام پرتوصیفی سند سے نوازا گیا۔ تعلیمی لحاظ سے، انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے سول انجینئرنگ میں بی ٹیک، مدراس یونیورسٹی سے جغرافیہ میں ایم ایس سی کی ڈگریاں حاصل کی ہیں، اورانہوں نے اسٹریٹجک اہمیت کے مختلف بنیادی اورایڈوانس کورسزمکمل کیے ہیں۔

جامعہ ہمدرد کو بحران کا سامنا

کرنل طاہرمصطفیٰ کی تقرری ایسے وقت میں کی گئی ہے جب جامعہ ہمدرد بحران کے دورسے گزررہا ہے۔ دراصل، حال ہی میں دہلی میں جامعہ ہمدرد سے ایم بی بی ایس اورپی جی میڈیکل کورس کا خواب دیکھنے والے طلبا کے لئے مایوس کن خبرآئی ہے۔ جامعہ ہمدرد نے سال 26-2025 کے تعلیمی سیشن کے لئے سبھی 150 ایم بی بی ایس اور 49 پی جی میڈیکل سیٹوں کو واپس لے لیا ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے، جب 21 جولائی سے نیٹ کاؤنسلنگ شروع ہوچکی ہے۔ یہ قدم میڈیکل انسٹی ٹیوٹ ’ہمدرد انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزاینڈ ریسرچ (ایچ آئی ایم ایس آر) سے متعلق مالی بدعنوانیوں اورانتظامی تنازعات کے سبب اٹھایا گیا ہے۔

کرنل طاہر مصطفیٰ کو نبھانی ہوگی بڑی ذمہ داری

ایسے وقت میں کرنل طاہرمصطفیٰ کے لئے یہ عہدہ کافی چیلنجنگ ہوگا، لیکن انہیں ایسے چیلنجنگ دورسے نمٹنے کا ہنر بخوبی آتا ہے۔ دراصل، کرنل طاہرمصطفیٰ کورجسٹرارکے طورپریہ ذمہ داری سنبھالتے ہی ایم بی بی ایس اورپی جی میڈیکل کورس کرنے والے طلبا کے خوابوں کوشرمندہ تعبیرکرنے کے لئے کوشش کرنی ہوگی، وہیں یونیورسٹی میں مالی بدعنوانیوں اوراندرونی اختلافات کوبھی ختم کرنا ہوگا۔ کرنل طاہرمصطفیٰ اپنے انتظامی صلاحیتوں کے لئے جانے جاتے ہیں اوران کے تجربے سے اس بحران سے آسانی سے نمٹا جا سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read